نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت 29 نومبر کو ‘فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل’ کے 100ویں ایڈیشن کے انعقاد کے لیے تیار


مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویا پونے سے اس تاریخی تقریب کی قیادت کریں گے، 50 ہزار سائیکلنگ کے شوقین افراد بھی ہوں گے شریک

انڈیا ریڈی فار اولمپکس: اولمپک تحریک کا جشن اور بھارت میں کھیلوں کے فروغ کے کلچر کو مضبوط بنانے کی کوشش

مائی بھارت کے اشتراک سے ملک کے ہر ضلع کے نوجوان‘سنڈیز آن سائیکل’ کی 100ویں تقریب میں حصہ لیں گے

مائی بھارت کے اشتراک سے ملک بھر میں 100 اہم مقامات پر ہونے والی تقریبات میں 100 بھارتی اولمپک کھلاڑی بھی شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 2:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت کو زیادہ صحت مند اور تندرست ملک بنانے کی اپیل کے بعد دسمبر 2024 میں شروع کی گئی ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ مہم اب ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس مہم کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سائیکل چلانے کے ذریعے جسمانی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کا آغاز نئی دہلی کے صرف 250 مقامات پر 500 شرکاء کے ساتھ ہوا تھا۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ’سنڈیز آن سائیکل‘ ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ آئین کے دن کے موضوع پر منعقدہ اس کے 99ویں ایڈیشن میں ملک بھر کے 26 ہزار سے زائد مقامات پر لاکھوں شہریوں نے حصہ لیا۔

اس سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اب یہ تحریک ‘سنڈیز آن سائیکل’ کے 100ویں ایڈیشن کی تقریبات کے لیے تیار ہے۔ اس خصوصی ایڈیشن کو #IndiaReady4Olympicsکے موضوع کے تحت بھارت میں اولمپک تحریک کے جشن کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا پونے کے پمپری چنچواڑ سے ’سنڈیز آن سائیکل‘ کے 100ویں ایڈیشن کی تقریبات کی قیادت کریں گے، جہاں تقریباً 50 ہزار سائیکل سوار اس تحریک میں شامل ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image001_20261127142546_213413.gif

مائی بھارت کے اشتراک سے ‘سنڈیز آن سائیکل’ کے 100ویں ایڈیشن کی تقریبات ملک کے ہر ضلع میں نوجوانوں کی جانب سے منائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، ملک بھر کے 100 اہم اور مشہور مقامات پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جہاں 100 بھارتی اولمپک کھلاڑی اس تاریخی جشن میں شامل ہوں گے اور بھارت کو زیادہ صحت مند اور تندرست ملک بنانے کے مقصد سے سائیکل چلائیں گے۔

اس بار کی تقریب میں اولمپک تحریک کی بنیادی اقدار کو اجاگر کیا جائے گا، جن میں بہتر نظم و نسق اور دیانت داری، منصفانہ مقابلہ اور سب کو یکساں مواقع فراہم کرنا، کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح و بہبود، نیز پائیداری اور محفوظ کھیلوں کے دیرپا اثرات شامل ہیں۔

یہ اقدام اخلاقیات، کھلاڑیوں کی آواز اور سب کے لیے یکساں مواقع کی بنیاد پر بھارت کے کھیلوں کے مستقبل کی تعمیر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں خواتین اور پیرا ایتھلیٹس کو بھی یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں اور جسمانی صحت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے ترغیب دینا بھی ہے۔

اس تحریک کو وزیر اعظم کے اس پیغام سے تحریک ملتی ہے کہ ‘‘فٹنس کی ڈوز ، آدھا گھنٹہ روز’’ جس کا مقصد لوگوں کو ہر روز کم از کم آدھا گھنٹہ اپنی صحت اور تندرستی کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ مہم اب وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم قومی پیغامات اور سماجی اپیلوں کو آگے بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکی ہے، جس کے ذریعے عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت سے ان پیغامات کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔

موٹاپے کے خلاف جنگ، منشیات سے پاک بھارت اور آلودگی کا حل جیسے موضوعات پر خصوصی تقریبات کے ذریعے ‘سنڈیز آن سائیکل’ لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے اور شہریوں کو صحت مند بھارت اور ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

*****

 ( ش ح ۔ش ت۔ت ا)

U. No.8356


(ریلیز آئی ڈی: 2342526) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी