صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے ویدیہ رتنم آیوروید کالج کی گولڈن جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی


آیوروید کے کالجوں کو مستند اور مؤثر آیوروید کے ذریعے عوام کی خدمت کرنی چاہیے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 2:37PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (27 نومبر  ، 2026 ء ) کیرالم کے تھریسور میں ویدیہ رتنم آیوروید کالج کی گولڈن جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

 

PR1271120261_20261127144013_ca0003.jpeg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوروید کے بین الاقوامی وقار کو بڑھانے میں کیرالم کا تعاون صرف اسی تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس نے آیوروید کی روایتی تعلیم و تربیت کی ایک بھرپور اور زندہ روایت کو پروان چڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ، ویدیہ کنبوں کی نسل در نسل منتقل ہونے والی طبی معلومات  میں بھی  اضافہ کیا ہے۔ مستند آیورویدک ادویات تیار کرنے کی اس کی روایات بھی مسلسل فروغ پاتی رہی ہیں۔

 

PR2271120261_20261127144030_608f6a.jpeg

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوروید کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کا مستند علمی سرمایہ کبھی صرف سنسکرت زبان تک محدود نہیں رہا۔ کیرالم میں ملیالم اور منی پراولم زبانوں میں بھی بہت سا اصل علمی کام کیا گیا ہے اور اس پر  تبصرےلکھے گئے ہیں۔

 

PR3271120261_20261127144048_37fc62.jpeg

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر آیورویدک کالج کو مستند اور مؤثر آیوروید کے ذریعے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی، وہاں آیوروید کی عصری تعلیم بھی دی جانی چاہیے۔ ایسے کالجوں کو ایسے ماہرین تیار کرنے کے قابل ہونا چاہیے  ، جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کو درپیش صحت کے مسائل کا مؤثر طریقے سے حل تلاش کرنے کی صلاحیت اور دانش مندی رکھتے ہوں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ویدیہ رتنم آیوروید کالج کا طریقۂ کار اسی اصول کے مطابق ہے۔

 

PR4271120261_20261127144103_f5bb45.jpeg

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ویدیہ رتنم آیوروید کالج جیسے آیورویدک ادارے 2047 تک صحت مند اور  وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کیرالم کی آیورویدک روایت کی ایک منفرد خصوصیت کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، جس میں آیوروید کے پیشہ ورانہ طریقوں کو فلاحی خدمات کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ جب وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کریں تو انہیں یہ دکھانا چاہیے کہ روایتی علم پر مبنی کاروبار اور معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کو کس طرح ایک ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

****

(ش ح ۔ ا ع خ۔ ع ا)

U.No. 8358

 


(ریلیز آئی ڈی: 2342516) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी