پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 8:36PM by PIB Delhi
محکمہ ماہی پروری، ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کی وزارت، حکومت ہند نے آج ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ پرفارمنس آف ویٹرنری سروسزکے ساتھ ایک اورینٹیشن میٹنگ کا آغاز کیا جس میں نیشنل ایگریکسلٹ سائنس، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ یہ مشن آبی جانوروں کی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور اس کے نظام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات اور بہترین طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کی بھارت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

اورینٹیشن میٹنگ کی صدارت گنجن کرشنن، جوائنٹ سکریٹری (اندرونی ماہی پروری)، محکمہ ماہی پروری اور ڈبلیو او اے ایچ نیشنل فوکل پوائنٹ فار ایکواٹک اینیملز- انڈیا نے کی۔ ڈاکٹر جے کے جینا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (فشریز سائنس)آئی سی اے آر ،کے سی دیوسینا پاتھی، سیکرٹری، کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی؛ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ پرفارمنس آف ویٹرنری سروسزکی انا لوزیا ڈا سلواافونسکو،
مشن کی ٹیم لیڈرکے محمد کویا، فشریز ڈیولپمنٹ کمشنر، فشریز ڈیپارٹمنٹ،آئی سی اے آر، فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ریاستی ماہی پروری کے محکموں،ایم پی ای ڈی اے ایکسپورٹ انسپیکشن کونسل،فسی،بی آئی ایس، محکمہ حیوانات اور ڈیری اور دیگر اسٹیک ہولڈر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، گنجن کرشنن نے بھارت کے متحرک ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے پر روشنی ڈالی اور آبی جانوروں کی صحت کے انتظام کے لیے ملک کے ادارہ جاتی، قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک کا خاکہ پیش کیا۔انا لوزیا ڈ اسلوا افونسو نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تشخیص ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ معیارات اور بین الاقوامی اچھے طریقوں کے مطابق اسٹریٹجک منصوبے تیار کرنے میں بھارت کی مدد کرے گا۔
اورینٹیشن پروگرام میں آبی جانوروں کی صحت کی حکمرانی کے کلیدی جہتوں کا احاطہ کیا گیا، جس میں تحقیق اور ترقی، بیماریوں کی نگرانی، صلاحیت کی تعمیر، تجارت کی سہولت، برآمدی معیار کی یقین دہانی، خوراک کی حفاظت، ریگولیٹری تعمیل اور آبی زراعت کے آدانوں اور خوراک سے متعلق معیارات شامل ہیں۔
ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ پرفارمنس آف ویٹرنری سروسز پاتھ وے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ فریم ورک ہے جسے ثبوت پر مبنی اور آزاد تشخیصی عمل کے ذریعے ویٹرنری سروسز اور ایکواٹک اینیمل ہیلتھ سروسز کا اندازہ لگانے اور مضبوط کرنے میں ممالک کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تشخیص چار بنیادی شعبوں کا جائزہ لیتا ہے: انسانی، جسمانی اور مالی وسائل؛ تکنیکی اتھارٹی اور صلاحیت؛ اسٹیک ہولڈر کی مصروفیت؛ اور ریگولیٹری صلاحیت اور مارکیٹ تک رسائی شامل ہیں۔
مشن کے ایک حصے کے طور پرورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ ماہرین کی ٹیم 27 نومبر سے 9 دسمبر 2026 تک متعدد ریاستوں میں آبی زراعت کے فارموں، ماہی پروری کے اداروں، تحقیقی اداروں، آبی جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص کرنے والی لیبارٹریوں اور کوالٹی کنٹرول کی سہولیات کا فیلڈ وزٹ کرے گی۔

توقع کی جاتی ہے کہ رضاکارانہ تشخیص سے صلاحیت میں اضافہ، ہدفی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے ترجیحات کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ اس سے بیماریوں کی روک تھام اور نگرانی میں بہتری، ون ہیلتھ اپروچ کے تحت مضبوط تعاون، تجارتی شراکت داروں کے درمیان اعتماد میں اضافہ اور بین الاقوامی سمندری خوراک کی تجارت میں زیادہ سہولت فراہم کرنے کی بھی توقع ہے۔
ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ پرفارمنس آف ویٹرنری سروسز تشخیص بھارت کے لیے اپنے آبی جانوروں کی صحت کے نظام کو مزید مضبوط کرنے، ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کی پائیدار ترقی کی حمایت کرنے اور ایک ذمہ دار اور عالمی سطح پر مسابقتی ماہی گیری قوم کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے ایک اہم موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 8389