پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 7:58PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے جاری کردہ ’شکایات کے ازالے کی جانچ اور انڈیکس‘ میں، محکمہ مالیاتی خدمات کے ’پنشن اصلاحات ڈویژن‘ نے ’گروپ بی‘ یعنیوہ وزارتیں/محکمے جہاں 500 سے کم شکایات درج ہوتی ہیں، کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ڈی اے آرپی جی کی جانب سے وضع کردہ جی آر اے آئی فریم ورک، ’مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام‘کے ذریعے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے، جس میں شکایات کے حل کی افادیت اور بروقت تکمیل کو پرکھا جاتا ہے۔
یہ کامیابی ڈی ایف ایس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد شکایات کا ”بغیر کسی رکاوٹ، مقررہ وقت کے اندر اور ہمدردانہ انداز میں حل“ فراہم کرنا ہے۔ ایک مخصوص ’شکایات کے ازالے کا سیل‘ روزانہ کی بنیاد پرسی پی گرامس کی نگرانی کرتا ہے، جس کا باقاعدہ جائزہ سینئر افسران کے اجلاس میں لیا جاتا ہے۔ مزید برآں، متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری اور ڈویژنل سربراہان ماہانہ بنیادوں پر 20 شکایات کا جائزہ لیتے ہیں۔
جنوری 2024 سے، سیکرٹری بھی ذاتی طور پر ہر ماہ، بے ترتیب طریقہ سےمنتخب کردہ 20 ایسی شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں جنہیں نمٹایا جا چکا ہے۔ اس عمل سے شہریوں کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے، کیونکہ انہیں یقین دہانی ہوتی ہے کہ ان کے مسائل پر اعلیٰ ترین سطح پر مناسب توجہ دی جا رہی ہے۔
یہ کامیابی شکایات کے ازالے کے نظام کو مستحکم کرنے اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری، مؤثر اور تسلی بخش حل کو یقینی بنانے کے لیےڈی ایف ایس کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔
ڈی ایف ایس نے زیر التوا شکایات کی باقاعدہ نگرانی، شکایات کو بروقت نمٹانے، متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور شکایات نمٹانے کے عمل میں مسلسل بہتری لا کر ’خدمات کی فراہمی
کو بہتر بنانے پر مستقل توجہ مرکوز رکھی ہے۔
ڈی ایف ایس شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، ذمہ داری کے احساس کو بڑھانے اور عوامی خدمات کی ایسی فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے جو سب کے لیے قابل رسائی، شفاف اور موثر ہو۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 8330