پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 7:06PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 27 نومبر سے 2 دسمبر 2026 تک کیرالم، میزورم اور ناگالینڈ کا دورہ کریں گی۔
27 نومبر کو صدرِ جمہوریہ کیرالم کے مقام وڈکم بھاگم، کاڈی کے مقام تھلایٹم پلی میں آدی شنکراچاریہ کی جائے پیدائش کا دورہ کریں گی۔ اسی روز وہ کیرالم کے تریشور میں ویدیا رتنم آیوروید کالج کی گولڈن جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
28 نومبر کو صدرِ جمہوریہ کیرالم کے ایزھی مالا میں واقع انڈین نیول اکیڈمی کی آٹم ٹرم 2026 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گی۔
29 نومبر کو صدرِ جمہوریہ میزورم کے کیلسیہ میں روپولیانی قبائلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کا دورہ کریں گی۔
30 نومبر کو صدر جمہوریہ آئزول میں میزورم یونیورسٹی کے اکیسویں جلس تقسیم اسناد اور یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔
یکم دسمبر کو صدرِ جمہوریہ ناگالینڈ کے کسما میں 27ویں ہارن بل فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 8324