وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

امریکہ اور نیدرلینڈز سے واپس لائے گئے تین قدیم نوادرات ’اے ایس آئی‘ کی جانب سے تمل ناڈو پولیس کے حوالے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 7:14PM by PIB Delhi

بھارت کے ثقافتی ورثے کی بازیابی اور واپسی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے آج نئی دہلی کے ’دھرور بھون‘ میں، واپس لائے گئے تین قدیم نوادرات تمل ناڈو پولیس کی ’آئیڈل ونگ سی آئی ڈی‘ کے حوالے کر دیے۔

ان نوادرات میں امریکہ کے سمتھسونین میوزیم سے لائے گئے کانسی کے دو مجسمے اور نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ سے لایا گیا کانسی کا ایک مجسمہ شامل ہے۔ ’اے ایس آئی‘ نے باضابطہ طور پر یہ نوادرات متعلقہ پولیس حکام کے سپرد کیے۔

ان نوادرات میں درج ذیل شامل ہیں:

1. سنت سندارر اور پراوائی ناچیار :وجے نگر دور سے تعلق رکھنے والا کانسی کا یہ مجسمہ 16ویں صدی کا ہے۔ اس کی تصویر 1956 میں تمل ناڈو کے ضلع کلاکوریچی تعلقہ میں واقع ’شیو مندر، سری نریسوارا، ویراچولا پورم‘ میں لی گئی تھی۔ اسے امریکہ کے سمتھسونین میوزیم سے واپس لایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261126191544_33ebd5.jpg

2. سینٹ کناپا نیانر: ارولمیگو اگنیشوراسامی مندر، تھیروپوگلور، ناگاپٹنم ضلع، تمل ناڈو کا یہ چولا دور کا کانسی کا بت، شیو سنت کو تری بھنگا کھڑے ہونے کی حالت میں دکھایا گیا ہے، جس نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی آنکھ کی طرف اٹھایا ہوا ہے۔ اسے دی ہیگ، نیدرلینڈ سے واپس لایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261126191552_7b5de5.jpg

3. سوماسکنڈا (شیو اور اما): بارہویں صدی عیسوی کے چولا دور کا یہ کانسی کا مجسمہ 1959 میں تمل ناڈو کے ضلع تھنجاور، منارگوڈی تعلقہ کے علاقے الاٹور میں واقع شیو مندر، سری وشواناتھا میں عکس بند کیا گیا تھا۔ اسے امریکہ کے سمتھسونین میوزیم سے واپس لایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261126191559_74247f.jpg

یہ باضابطہ حوالگی ’آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا‘ کے ڈائریکٹر جنرل شری یادوبیر سنگھ راوت اور اے ایس آئی  کے دیگر نمائندوں کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

ان نوادرات کی واپسی، بھارت کی ان جاری کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے جن کا مقصد ملک کے ثقافتی خزانوں کو ان کے اصل گھر واپس لانا ہے۔ اے ایس آئی، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر بھارت کے کھوئے ہوئے ورثے کی نشاندہی، بازیابی اور اسے واپس لانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

****

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-8325


(ریلیز آئی ڈی: 2342216) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी