پنچایتی راج کی وزارت
وزارت پنچایتی راج نے یوم آئین منایا؛ ملک بھر کی پنچایتوں اور دیہی مقامی اداروں نے مقامی زبانوں میں آئین کا دیباچہ پڑھنے کی تقریب میں حصہ لیا
وزارت پنچایتی راج کے سکریٹری ڈاکٹر ونے جوشی نے نئی دہلی میں ہندوستان کے آئین کے دیباچے کو اجتماعی طور پر پڑھنے کی تقریب کی قیادت کی؛ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں اور دیہی مقامی اداروں کی شرکت کو مربوط کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 6:46PM by PIB Delhi
وزارت پنچایتی راج نے آج ملک گیر سطح پر مربوط پروگرام کے ذریعے یوم آئین منایا۔ آئینی شعور کو فروغ دینے اور دیہی ہندوستان میں شہریوں کی شمولیت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے وزارت کے ساتھ ساتھ پنچایت سطح پر بھی پروگرام منعقد کیے گئے۔ وزارت پنچایتی راج کے سکریٹری جناب (ڈاکٹر) ونے جوشی نے نئی دہلی میں وزارت کے سینیئر افسران اور عملے کی قیادت کرتے ہوئے ہندوستان کے آئین کی تمہید کی اجتماعی قرأت کی۔
ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) اور دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) نے اپنی اپنی مقامی زبانوں میں آئین کے دیباچے کو اجتماعی طور پر پڑھنے کا اہتمام کیا، جس میں مقامی سطح پر لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ وزارت نے ملک گیر تقریب میں تیاریوں اور وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکموں کے ساتھ قریبی تال میل کیا۔ ان اجتماعی کوششوں نے انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کی آئینی اقدار کی توثیق کی اور دیہی ہندوستان میں جمہوری شعور کو مزید مستحکم کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 8322
(ریلیز آئی ڈی: 2342213)
وزیٹر کاؤنٹر : 4