پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 5:25PM by PIB Delhi
اٹل انکیوبیشن سینٹر، آئی آئی ٹی دہلی – سونی پت انوویشن فاؤنڈیشن نے، نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے تعاون سے، انڈیا مائننگ ویک 2027 میں قومی سطح پر اسٹارٹ اَپس تک رسائی اور اختراعی نظام کے شراکت دار کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ کوئلے کی وزارت اور حکومتِ ہند کی وزارتِ کانکنی کے زیرِ اہتمام اور ایم جی ایم آئی اور انفارما مارکیٹس انڈیا کے اشتراک سے منعقد ہونے والا انڈیا مائننگ ویک 24 سے 26 فروری 2027 تک نئی دہلی کے یشوبھومی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس شراکت داری کے تحت اے آئی سی، آئی آئی ٹی دہلی، کان کنی، کوئلہ، معدنیات اور ان سے متعلق شعبوں میں کام کرنے والے اسٹارٹ اَپس، جدید ٹیکنالوجی کے کاروباری افراد، محققین اور اختراع کاروں کو انڈیا مائننگ ویک میں شرکت کے لیے ملک گیر مہم کی قیادت کرے گا۔ اے آئی سی، آئی آئی ٹی دہلی کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب آلوک پانڈے، اسٹارٹ اَپس تک رسائی کی اس پہل کے قومی رابطہ کار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ اے آئی سی، آئی آئی ٹی دہلی ملک بھر کے انکیوبیشن مراکز، آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز، یونیورسٹیوں، تحقیقی تجربہ گاہوں اور اختراعی نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر امید افزا اسٹارٹ اَپس کی نشاندہی کرے گا۔ اس پہل میں مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی، صنعت اور اسٹارٹ اَپس کے درمیان شراکت داری اور آزمائشی منصوبوں، توثیق اور تجارتی پیمانے پر استعمال کے مواقع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اسٹارٹ اَپ پویلین میں مفت اسٹال
اے آئی سی، آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعے درخواست دینے والے منتخب اسٹارٹ اَپس کو ایک مخصوص اسٹارٹ اَپ پویلین میں بلا معاوضہ نمائش کے اسٹال فراہم کیے جائیں گے۔ یہ پویلین اسٹارٹ اَپس کو اپنی مصنوعات، ابتدائی نمونوں اور حل کو حکومت، سرکاری شعبے کے اداروں، کان کنی کمپنیوں، معدنیات سے مالا مال ریاستوں، تحقیق و ترقی کے اداروں، سرمایہ کاروں اور شریک ممالک کے صنعتی نمائندوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
توجہ کے حامل آٹھ اہم شعبے
- کان کنی کی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ مائننگ
- اہم معدنیات اور معدنیات کی تلاش و تحقیق
- کان کنی کے آلات اور صنعتی خودکاری
- مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز
- کانوں کا تحفظ اور خطرات کا انتظام
- پائیداری اور ماحول دوست کان کنی
- معدنیات کی پروسیسنگ اور جدید مواد
- کان کنی اور اس سے متعلقہ دیگر ٹیکنالوجیز
دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اَپس بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کی ٹیکنالوجیز کو کان کنی اور صنعتی شعبوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بروئے کار لایا جا سکے۔
اے آئی سی، آئی آئی ٹی دہلی کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب آلوک پانڈے نے کہا، ’’ہندوستان کے کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس پہل کے ذریعے ہمارا مقصد اے آئی سی، آئی آئی ٹی دہلی کو ایسے اسٹارٹ اَپس کے لیے ایک معاون پلیٹ فارم بنانا ہے جو حکومت، صنعت اور سرمایہ کاری کے نیٹ ورکس کے ساتھ بامعنی روابط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت 2047 کے وسیع تر وژن کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔‘‘
اہلیت کے معیار
- ہندوستان میں قائم اسٹارٹ اَپس یا قانونی طور پر رجسٹرڈ کاروباری ادارے
- پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
- ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے اسٹارٹ اَپ کی منظوری کو ترجیح دی جائے گی، تاہم یہ لازمی نہیں ہے۔
- کان کنی، معدنیات یا متعلقہ شعبوں کے لیے کوئی اختراعی مصنوعات، ٹیکنالوجی یا حل موجود ہو۔
- ابتدائی نمونے، کم از کم قابلِ عمل مصنوعات (ایم وی پی)، آزمائشی منصوبے یا تجارتی استعمال کے مرحلے میں ہو۔
درخواست کیسے دیں؟
انکیوبیشن مراکز، تعلیمی اداروں، تحقیقی تنظیموں اور صنعتی انجمنوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کے بارے میں اپنے اسٹارٹ اَپ نیٹ ورکس کو آگاہ کریں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 15 دسمبر 2026
اسٹال کے اخراجات: منتخب اسٹارٹ اَپس کے لیے بالکل مفت
درخواست دینے کا لنک:
https://forms.gle/hoRfFd3b7vCtJHSC8
ویب سائٹ:
https://www.indiaminingweek.org
***
ش ح۔ ک ح۔ ش ہ ب
U.No. 8313