وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ملک ڈے 2026 کے موقع پر پٹنہ، بہار میں اہم اقدامات کا آغاز اور ڈیری و مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبےقوم کے نام وقف

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 4:27PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری و ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے 26 نومبر 2026 کو بہار کے پٹنہ میں واقع باپو سبھاگار میں قومی یومِ دودھ 2026 منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261126163348_2c84bc.jpg

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261126163406_b68118.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261126163359_048c1f.jpg

اس تقریب میں بہار کے معزز وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری، مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری اور پنچایتی راج جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، حکومتِ بہار کے محکمہ ڈیری، ماہی پروری اور مویشی وسائل کے معزز وزیر جناب نند کشور رام، حکومتِ بہار کے چیف سکریٹری جناب پرتیہ امرت، حکومتِ ہند کے محکمہ مویشی پروری و ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کے سکریٹری جناب نریش پال گنگوار، اسی محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے چیئرمین ڈاکٹر مینیش شاہ کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دیگر اعلی  افسران نے شرکت کی۔

بہار کے معزز وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے اپنے خطاب میں دیہی ترقی اور ریاستی معیشت میں مویشی پالنے والے کسانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ڈیری اور مویشی پروری کے شعبوں کو مضبوط بنانے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن میں تعاون دینے کے لیے حکومتِ بہار کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بہار میں اس وقت روزانہ تقریباً 48 لاکھ لیٹر دودھ پیدا ہوتا ہے اور انہوں نے ریاستی حکومت کے اس ہدف کا اعادہ کیا کہ دودھ کی یومیہ پیداوار کو بڑھا کر ایک کروڑ لیٹر تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے قومی گوپال رتن ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ہندوستان کے ڈیری شعبے کا کایاپلٹنے کے لیے ان کی قابلِ قدر خدمات پر مبارک باد بھی پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261126163414_fec553.jpg

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان اس وقت عالمی ڈیری شعبے میں سب سے آگے ہے اور دنیا کی کل دودھ پیداوار میں اس کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہے۔ 2013-14 کے مقابلے میں ملک کی دودھ پیداوار میں تقریباً 84 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان انڈوں کی پیداوار میں عالمی سطح پر دوسرے اور گوشت کی پیداوار میں بھی چوتھے مقام پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہار میں دودھ کی پیداوار 2013-14 کے 7.19 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 2025-26 میں 13.76 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے، جو تقریباً 91 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ مرکزی وزیر نے مویشیوں کی صحت کے تحفظ، بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے قومی پروگرام برائے انسدادِ حیوانی امراض (این اے ڈی سی پی) کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے ملک گیر سطح پر چلائے جانے والے منہ اور کھر کی بیماری (ایف ایم ڈی) کے خلاف ٹیکہ کاری پروگرام کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

انہوں نے راشٹریہ گوکل مشن، قومی پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) اور مرکزی حکومت کی دیگر اسکیموں کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا، جن کے ذریعے بہار میں ڈیری کوآپریٹیوز، مویشیوں کی افزائشِ نسل اور جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کامفیڈکی خاطر خواہ ترقی کی بھی ستائش کی، جس کے تحت روزانہ دودھ کی خریداری بڑھ کر 23.97 لاکھ کلوگرام اور فروخت 18.41 لاکھ لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کسانوں کی آمدنی میں اضافے، خواتین کو بااختیار بنانے، دیہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بہار میں پائیدار ڈیری  کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261126163438_7bd223.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261126163429_a7e520.jpg

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261126163454_1d5ad5.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261126163446_42bfc7.jpg

اس موقع پر مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات میں شمار ہونے والا باوقار قومی گوپال رتن ایوارڈ 2026 ایوارڈ یافتگان کو پیش کیا گیا۔ ان انعامات کے ذریعے دیسی گائے اور بھینس کی نسلوں کے فروغ اور تحفظ، ڈیری کی ترقی کو مضبوط بنانے اور مویشیوں کی تولیدی صلاحیت میں اضافے کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ یہ ایوارڈتین زمروں میں پیش کیے گئے: دیسی گائے اور بھینس کی نسلوں کی پرورش کرنے والے بہترین ڈیری کسان (شمال مشرقی خطے کے علاوہ)، بہترین آرٹیفیشل  انسیمی نیشن  ٹیکنیشن (شمال مشرقی خطے کے علاوہ) اور بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی (ڈی سی ایس)/دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (شمال مشرقی خطے کے علاوہ)۔ ہر زمرے میں شمال مشرقی خطے اور ہمالیائی ریاستوں کے ایوارڈ یافتگان کو خصوصی ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔

حکومتِ ہند کے محکمہ مویشی پروری و ڈیری کے سکریٹری جناب نریش پال گنگوار نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر ورگھیز کورین کو ان کی یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ہندوستان کے ڈیری شعبے میں ان کی ناقابلِ فراموش خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے قومی یومِ دودھ کے موقع پر تمام شرکاء اور ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد دی۔ انہوں نے جنس کے لحاظ سے سیکس سورٹڈ سیمین( ایس ایس ایس) کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کو اہم کامیابی قرار دیا، جو جینیاتی بہتری کے عمل کو تیز کرنے، مویشیوں کی تولیدی صلاحیت بڑھانے اور ڈیری شعبے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس شعبے سے متعلق مرکزی حکومت کے اہم اقدامات پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261126163502_a90d5b.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261126163510_1b0542.jpg

تقریب کے دوران بنیادی مویشی  پروری کے اعداد و شمار (بی اے ایچ ایس) 2026 بھی جاری کیے گئے۔ اس رپورٹ میں یکم مارچ 2025 سے 28 فروری 2026 تک انجام دیئے گئے مربوط نمونہ جاتی سروے کی بنیاد پر ہندوستان کے مویشی پروری کے شعبے سے متعلق جامع اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں سال 2025-26 کے دوران ملک میں دودھ، انڈوں، گوشت اور اون کی پیداوار کے تخمینے فراہم کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں دودھ کی مجموعی پیداوار 253.81 ملین ٹن، انڈوں کی پیداوار 156.88 ارب اور گوشت کی مجموعی پیداوار 10.63 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ گوشت کی مجموعی پیداوار میں پولٹری گوشت کا حصہ 5.13 ملین ٹن ہے۔

اس موقع پر تقریب کے دوران ڈیری کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کیا گیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا گیا۔ ان میں قومی پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) کے تحت اہم منصوبے شامل تھے۔ ان کے تحت ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے منظور شدہ ڈیٹا پروسیسنگ اور دودھ جمع کرنے کے یونٹس (ڈی پی ایم سی یو) تقسیم کیے گئے، وی پی ایم یو، پٹنہ اور ٹمول، مظفرپور میں منرل مکسچر پلانٹس قوم کے نام وقف کیے گئے اور متھیلا ملک یونین (ایم ایم یو)، سمستی پور میں قائم ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ای ٹی پی) کو بھی قوم کے نام وقف کیا گیا۔

اس تقریب میں نمستے انڈیا کے 2 ایل ایل پی ڈی (روزانہ 2 لاکھ لیٹر) دودھ پروسیسنگ پلانٹ کو بھی قوم کے نام وقف کیا گیا۔ یہ پلانٹ پٹنہ کے بِہٹا میں واقع سکندرپور میں قائم کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر حیوانات  کے بنیادی ڈھانچہ  کےترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) کے تحت فراہم کردہ امداد سے عمل میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ، مویشیوں کی صحت اور بیماریوں پر قابو پانے کے پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) کے تحت منظور شدہ ویٹرنری ادویات کی فروخت  کےمراکز کے لیے اسناد بھی تقسیم کی گئیں، جس سے ویٹرنری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی مزید مضبوط ہوگی۔

تقریب کے دوران کئی اہم اقدامات کا بھی آغاز کیا گیا۔ ان میں ڈیری کوآپریٹیوز اور دودھ پیدا کرنے والی تنظیموں (ایم پی او) کی درجہ بندی اور معیار بندی کے لیے معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی)، درجہ بندی اور معیار بندی کے عمل کے لیے آن لائن درخواست کا ویب پورٹل اور وکست بھارت @2047 کے لیے ہندوستان کے مویشی پروری اور ڈیری شعبے کا موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ روڈ میپ شامل ہیں۔

تقریب کے دوران تمام شرکاء نے انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کے اظہار کے لیے آئین  ہند کا دیباپچہ بھی پڑھا ۔

ترقی پسند ڈیری کسانوں کے ساتھ ایک پینل مباحثہ بھی منعقد کیا گیا، جس کا مقصد تجربات، بہترین طریقۂ کار اور اختراعات کے تبادلے کو آسان بنانا تھا۔ اس مباحثے میں ڈیری شعبے کو مضبوط بنانے میں کسانوں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر سدھا برانڈ کی مکھانہ کھیر اور ربڑی بھی متعارف کرائی گئی اور سدھا برانڈ کے سیلز آؤٹ لیٹس کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔ ان اقدامات کا مقصد ویلیو ایڈیڈ  ڈیری مصنوعات کو فروغ دینا اور ڈیری مصنوعات کے لیے منڈی تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image011_20261126163520_4489f9.jpg

ڈیری کی مختلف ٹیکنالوجیز، آلات، مویشیوں کی خوراک سے متعلق مصنوعات، دودھ کی جانچ کے نظام اور ڈیری مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں دودھ کی پیداوار، مویشیوں کی صحت، دودھ کے معیار، عملی کارکردگی اور ڈیری شعبے کی مجموعی ترقی کو بہتر بنانے کے مقصد سے کی جانے والی اختراعات کو اجاگر کیا گیا۔

اس تقریب میں ملک بھر سے مویشی پالنے والے کسانوں، ملک فیڈریشن، ڈیری کوآپریٹیوز اور ترقی پسند ڈیری کسانوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے مویشی پالنے والے کسانوں نے ورچوئل طریقے سے بھی شرکت کی۔

قومی یومِ دودھ 2026 کی اس تقریب سے مضبوط، جامع اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل مویشی پروری اور ڈیری نظام کی تعمیر میں ڈیری کسانوں اور متعلقہ فریقوں کی خدمات کے اعتراف کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم ہوا۔ اس موقع پر ڈیری شعبے میں پائیدار اور جامع ترقی کے تئیں ہندوستان کے عزم اور وکست بھارت @2047 کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

***

ش ح۔ م ش ع۔ ج

uno- 8306


(ریلیز آئی ڈی: 2342082) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English