سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’نشہ مکت یووا، وِکست بھارت کوئز‘ 74,636 شہریوں کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر


شرکاء نے 20 میں سے اوسطاً 13.82 نمبر حاصل کیے، سب سے زیادہ اسکور 20 درج کیا گیا

کوئز مکمل کرنے میں صرف کیے گئے اوسط وقت کا دورانیہ 4 منٹ ریکارڈ کیا گیا

نشہ مکت بھارت ابھیان 35.97 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا، جن میں 14.40 کروڑ نوجوان اور 11.38 کروڑ خواتین شامل ہیں

تعلیمی اداروں میں 34.40 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں انجام دی گئیں، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) کے تعاون سے چلنے والے 755 سے زیادہ نشہ چھڑانے کے مراکز کے ذریعے 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بازآبادکاری کی گئی

۔50.45 لاکھ سے زیادہ افراد نے نشہ مکت رہنے کا عہد کیا، 2 لاکھ سے زیادہ نشہ مکتی مترا رجسٹر کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 4:00PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261126160533_98e101.jpg

حکومتِ ہند کی سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت منعقدہ آن لائن ’نشہ مکت یوا، وِکست بھارت کوئز‘ 25 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوا۔ اس کوئز میں ملک بھر کے شہریوں نے حوصلہ افزا انداز میں شرکت کی۔

اس کوئز میں مجموعی طور پر 74,636 شہریوں نے حصہ لیا۔ شرکاء نے 20 سوالات پر مشتمل اس کوئز میں اوسطاً 13.82 نمبر حاصل کیے، جبکہ سب سے زیادہ نمبر 20 رہے۔ شرکاء نے کوئز مکمل کرنے میں اوسطاً تقریباً 4 منٹ صرف کیے۔ یہ اعداد و شمار نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے اس اقدام میں لوگوں کی بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کو ظاہر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261126160542_34c015.jpg

وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ کوئز 26 اکتوبر 2026 کو مائی بھارت پورٹل کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ اس میں 20 کثیرانتخابی سوالات (ایم سی کیوز) شامل تھے، جنہیں نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری بڑھانے اور خاص طور پر نوجوانوں میں سوچ سمجھ کر درست فیصلے کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261126160552_ede9d4.jpg

انہوں نے کہا کہ کوئز کامیابی کے ساتھ جمع کرانے والے شرکاء کے لیے شرکت کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، جب کہ نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ کو مزید بہتر بنانے کے لیے درست جوابات بھی فراہم کیے گئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ 15 اگست 2020 کو شروع کیے گئے نشہ مکت بھارت ابھیان کا مقصد احتیاطی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، علاج، بازآبادکاری اور عوامی شراکت داری کے ذریعے منشیات کی طلب میں کمی لانے کی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261126160711_49b817.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261126160723_9a6bf9.png

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں ملک کے 272 حساس اضلاع میں شروع کیے گئے اس ابھیان کا دائرہ بعد ازاں بڑھا کر ملک کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس ابھیان کے ذریعے اب تک 35.97 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے، جن میں 14.40 کروڑ نوجوان اور 11.38 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس مہم کی وسیع رسائی اور اس میں عوام کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261126160744_91940b.png

NMBA e-pledge QR Code

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں بیداری کو فروغ دینے اور طلبہ و نوجوانوں کو سوچ سمجھ کر درست فیصلے کرنے کی ترغیب دینے کے لیے 34.40 لاکھ سے زائد سرگرمیاں منعقد کی جا چکی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261126160751_f31fa3.jpg

مزید برآں، عہدیدار نے بتایا کہ ملک بھر میں کام کرنے والے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) کے تعاون سے چلنے والے 755 سے زائد نشہ چھڑانے کے مراکز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بازآبادکاری کی جا چکی ہے۔

عہدیدار نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اس مہم کا ایک اہم ستون عوامی شراکت داری ہے، کہا کہ 50.45 لاکھ سے زائد شہریوں کی جانب سے نشہ سے دور رہنے کے عہد کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ ’نشہ مکتی متر‘ نے بیداری پیدا کرنے، برادری کو متحرک کرنے اور نچلی سطح پر انسدادِ منشیات کے اقدامات میں تعاون کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261126160804_561034.png

NMBA Mobile App

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ’نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز‘ کا مقصد منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی سمجھ بوجھ کو مزید گہرا کرنا، سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کے رجحان کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بیداری و انسدادِ منشیات کے علمبردار بننے کی ترغیب دینا تھا۔ یہ پہل ایک صحت مند، بااختیار اور منشیات سے پاک معاشرے کے تصور کو تقویت دیتی ہے، جو وکست بھارت کے ہدف کے حصول کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔

اس کوئز جیسی پہل کے ذریعے وزارت کا مقصد عوامی شراکت داری کو مضبوط بنانا، ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دینا اور شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر مہم میں بامعنی تعاون کے لیے متحرک کرنا ہے۔

***

ش ح۔ ک ح۔ ش ہ ب

U.No. 8299


(ریلیز آئی ڈی: 2342013) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English