پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 4:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپریل 2022 میں محکمہ برائے نتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) کو ہدایت دی تھی کہ ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسوں اور ویبینارز کا انعقاد کیا جائے، جن میں عوامی انتظامیہ میں بہتری اورعمدگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈز(پی ایم اے) کے سابقہ ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات پیش کرسکیں اور ان اقدامات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے اور دیگر علاقوں میں بھی اپنائے جانے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
اس وقت سے اب تک 41 ویبینار منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ہر ویبینار میں مختلف متعلقہ محکموں، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں کے تقریباً 1000 افسران شرکت کرتے ہیں۔
بہترحکمرانی پر42واں قومی ویبینار 26 نومبر 2026 کو منعقد کیا گیا، جس میں ضلع کوراپٹ کے اس اقدام کو پیش کیا گیا جسے عوامی انتظامیہ میں بہتری لانے کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز 2024 سے نوازا گیا تھا۔ اس اقدام کو‘وزیر اعظم کے ایوارڈز کے تحت اعزاز یافتہ اقدامات کی پائیداری اور انہیں دیگر علاقوں میں اختیار کرنے’کے موضوع کے تحت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں درج ذیل پریزنٹیشنز پیش کی گئیں:
- ضلع گنجام کے کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ، جناب کیرتی واسن وی نے ایوارڈ یافتہ اقدام پیش کیا۔
- ضلع کوراپٹ کے کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ، جناب منوج ستیہ وان مہاجن نے اس اقدام کی پائیداری سے متعلق پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
- اڈیشہ کے ضلع گنجام کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر-کم-ایگزیکٹو آفیسر، جناب سمیر کمار جینا نے اس اقدام کے اہم پہلوؤں پر عمل درآمد اور اسے مزید وسعت دینے کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔
اس ویبینار کی صدارت محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پنیت یادو نے کی۔ محکمہ کے سینئر افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔ اس ویبینار میں ملک بھر کے 325 سے زیادہ مقامات سے شرکت کی گئی، جن میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے محکموں کے سینئر عہدیداران، ضلع کلکٹر، ریاستی اور ضلعی سطح کے فیلڈ افسران نیز مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران شامل تھے۔

*****
ش ح۔م ع۔ف ر
U- 8300