لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب ربی رائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 1:46PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق اسپیکرجناب ربی رائے کی یومِ پیدائش کے موقع پر سمودھان سدن کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے بھی جناب رائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے بھی جناب ربی رائے کی تصویر پر پھول چڑھائے۔

جناب ربی رائے 26 نومبر 1926 کو اڈیشہ (اس وقت کا اڑیسہ) کے ضلع پوری کے گاؤں بھنار گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پہلی مرتبہ 1967 میں چوتھی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے صحت و خاندانی بہبود کےمرکزی وزیرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ جناب ربی رائے نویں لوک سبھا کے اسپیکر رہے اور 19 دسمبر 1989 سے 9 جولائی 1991 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

جناب ربی رائے کی تصویر سمودھان سدن کی بیرونی لابی میں آویزاں ہے۔ اس تصویر کی نقاب کشائی 10 فروری 2014 کو ہندوستان کے اس وقت کے صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے کی تھی۔

******

 

UNO-8287

ش ح۔ع ح ۔اش ق


(ریلیز آئی ڈی: 2341885) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी