کامرس اور صنعت کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو ایس ٹی آر کی دفعہ 301 کے فیصلے سے متعلق بیان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 10:48PM by PIB Delhi

ہندوستانی حکومت نے امریکی تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر) کی جانب سے دفعہ 301 کے تحت کی جانے والی اس تحقیقات کے سلسلے میں جاری کردہ تعین سے متعلق نوٹس اور تبصرے طلب کرنے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔ یہ تحقیقات ہندوستان سمیت 14 معیشتوں کے مینوفیکچرنگ شعبوں میں ساختی اضافی پیداواری صلاحیت اور پیداوار سے متعلق اقدامات، پالیسیوں اور طریقۂ کار کے بارے میں ہیں۔ اس نوٹس کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستان نے اس پوری تحقیقات کے دوران تعمیری انداز میں اپنا تعاون پیش کیا۔ تحقیقات کے آغاز سے متعلق نوٹس کے جواب میں اور بعد کی کارروائیوں کے دوران، محکمۂ تجارت نے واضح کیا کہ ہندوستان کے کسی بھی شعبے میں ساختی اضافی پیداواری صلاحیت موجود نہیں ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ہندوستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تجارت سے متعلق کسی بھی تشویش کا ازالہ ان مذاکرات کے دائرۂ کار میں کیا جانا چاہیے۔ ہندوستانی حکومت، 2 فروری 2026 کو کیے گئے اعلان اور 7 فروری 2026 کو جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

 

***

ش ح۔ش آ  ۔م ش

UNO-8283


(ریلیز آئی ڈی: 2341818) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी