سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی کی جانب سے قومی شاہراہوں کے حصوں کو ٹریفک کے لیے کھولنے سے پہلے حادثات سے نمٹنے کی خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ


نئی ہدایات کے تحت ایمبولینس، گشت  کرنے والی  گاڑیوں اور خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو ہٹانے والی کرینوں کی دستیابی کے ذریعے ہنگامی امدادی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 5:28PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں پر ہنگامی امدادی خدمات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے، بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی  (  این ایچ اے آئی )  نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کے تحت قومی شاہراہ کے کسی بھی حصے کو ٹریفک کے لیے کھولنے سے پہلے وہاں حادثات سے نمٹنے کی خدمات ( آئی ایم ایس )  کی دستیابی یقینی بنانا لازمی ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد  ، سڑکوں پر حفاظت کو بہتر بنانا اور حادثات، گاڑیوں کے خراب ہونے یا دیگر ہنگامی حالات میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔

حادثات سے نمٹنے کی خدمات میں قومی شاہراہوں پر ایمبولینس، راستوں پر گشت کرنے والی گاڑیوں اور خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو ہٹانے والی کرینوں کی دستیابی شامل ہے۔ ان خدمات کو این ایچ اے آئی کی قومی شاہراہ ہیلپ لائن  1033  کے ساتھ موقع پر موجود امدادی ٹیموں کے رابطے اور مقامی پولیس، فائر سروس اور اسپتالوں کے باہمی تعاون کے ذریعے مؤثر بنایا جائے گا۔

قومی شاہراہوں کے پورے نیٹ ورک پر حادثات سے نمٹنے کی خدمات کی دستیابی یقینی بنانا

ان ہدایات میں قومی شاہراہوں کے مختلف زمروں کے حصوں پر  ، ان خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے انتظامات تجویز کیے گئے ہیں۔ پہلے سے زیرِ استعمال قومی شاہراہوں کے حصوں پر حادثات کے اعداد و شمار اور متعلقہ شاہراہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینسوں کو صارفین سے فیس وصول کرنے والے ٹول پلازوں یا دیگر موزوں مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں  کی وزارت کی جانب سے این ایچ اے آئی کے سپرد کی گئی قومی شاہراہوں پر ایمبولینسوں کی تعیناتی ایک مرکزی ایجنسی کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ انتظام این ایچ اے آئی کے علاقائی دفاتر کو تفویض کردہ اختیارات کے مطابق ہوگا۔ راستوں پر گشت کرنے والی گاڑیوں اور خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو ہٹانے والی کرینوں کا انتظام الگ الگ ٹینڈر کے ذریعے یا شاہراہوں کی دیکھ بھال اور بہتری کے کاموں کے تحت کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، قومی شاہراہوں کے وہ حصے جو این ایچ اے آئی کے سپرد نہیں کیے گئے ہیں، لیکن وہاں ٹول فیس این ایچ اے آئی وصول کرتی ہے، ان پر حادثات سے نمٹنے کی خدمات ( آئی ایم ایس )  کی تعیناتی سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں  کی وزارت کے طے کردہ طریقۂ کار کے مطابق ہوگی۔ اس کے تحت وزارت کے متعلقہ علاقائی دفتر یا این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کی مرکزی ایجنسی کے ذریعے ایمبولینسیں تعینات کی جائیں گی، جب کہ گشت کرنے والی  گاڑیوں اور خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو ہٹانے والی کرینوں کا انتظام متعلقہ اتھارٹی کرے گی۔

اس اقدام کے ذریعے این ایچ اے آئی کا مقصد  ، ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو بر وقت امداد فراہم کرنا اور شاہراہوں کے پورے نیٹ ورک پر مجموعی تحفظ کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 

****

( ش ح ۔    ا  ع  خ ۔ ع ا )

U.No. 8246

 


(ریلیز آئی ڈی: 2341461) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी