مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 NOV 2026 3:31PM by PIB Delhi
ٹیلی مواصلاتی انضباطی ادارہ، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ستمبر 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت نوئیڈا، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا اور آس پاس کے علاقوں کے روٹ پر انجام دیے جانے والےآزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی کے ذریعے خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ کی شرح (سی ڈی آر)، کال کنکشن سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹی ایس پی کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے بعد ان نتائج کو شائع کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو معلومات فراہم کی جا سکیں اور ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف ماحول میں تمام ٹی ایس پی کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی ڈرائیو ٹیسٹنگ کے دوران تمام ٹی ایس پی کے سم کارڈ استعمال کرکے2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہِ راست آواز اور ڈیٹا سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے ان سیشنوں کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے یکم ستمبر 2026 سے 5 ستمبر 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے میں آنے والے شہر کے اندر 813.4 کلومیٹر کے روٹ پر ڈرائیو ٹیسٹ، 8 اہم مقامات پر ٹیسٹ، 3.8 کلومیٹر کا واک ٹیسٹ اور ایک مقام پر مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ ٹیسٹ انجام دیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، دہلی کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کردہ مشاہدات، ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا روٹ پر ٹی ایس پی کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ کا نقشہ: ذیل میں دیا گیا نقشہ، نقشے میں درج علامات کے مطابق شہر کے اندر ڈرائیو ٹیسٹ، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ، اہم مقامات اور واک ٹیسٹ کے روٹ کا مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے۔

نقشہ 1: ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ
جانچ کے اہم پیمانے
الف) کوریج میں کمی: ان نمونوں کا فیصد، جن میں سگنل کی صلاحیت متعلقہ ٹیکنالوجی (2G/3G/4G/5G) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم پائی گئی۔
ب) صوتی خدمات: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ(سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح(ڈی سی آر)، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
ج) کال کے دوران خاموشی کے وقوعات: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے وقوعات کی تعداد۔
د) ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، جیٹراور پیکٹ ڈراپ کی شرح۔
غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا (دہلی ایل ایس اے) میں اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
الف) کوریج میں کمی: ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی صلاحیت کے مطابق، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1053/127346، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے 79985/121733، آر جے آئی ایل کے لیے 2146/127212 اور وی آئی ایل کے لیے 1246/132094 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ب) کال منقطع ہونے کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں کامیابی کے ساتھ ملنے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 9/1139، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے 173/1071، آر جے آئی ایل کے لیے 14/1146 اور وی آئی ایل کے لیے 2/1158 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ج) کال کے دوران خاموشی کے وقوعات: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی) میں ملنے والی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 8/1086، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے 10/878، آر جے آئی ایل کے لیے 54/1086 اور وی آئی ایل کے لیے 4/1107 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے وقوعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
4۔ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 114.38 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل (4جی) کے لیے 5.49 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 248.50 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی)کے لیے 94.30 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 25.11 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل (4جی) کے لیے 1.72 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 18.71 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی) کے لیے 18.92 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-I کے نقشے میں سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
نوئیڈا سیکٹر 121 سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر تک (دہلی ایل ایس اے) کے روٹ پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
الف) کوریج میں کمی: ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/)جی) میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کے مطابق، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/2793، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے 1646/2743، آر جے آئی ایل کے لیے 12/2849 اور وی آئی ایل کے لیے 4/2973 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ب) کال منقطع ہونے کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/)جی) میں کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/25، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے 06/23، آر جے آئی ایل کے لیے 0/26 اور وی آئی ایل کے لیے 0/24 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی) میں قائم کی گئی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/24، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے دستیاب نہیں (غیر موجود)، آر جے آئی ایل کے لیے 0/21 اور وی آئی ایل کے لیے 0/24 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 175.41 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل (4جی) کے لیے 3.39 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 346.84 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی)کے لیے 129.86 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی)کے لیے 19.29 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل (4جی)کے لیے 1.02 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 27.94 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی)کے لیے 29.08 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-II کے نقشے میں سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
الف) شہر: شہر میں انجام دیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران منڈولی، صاحب آباد، گووند پورم، وسندھرا، اندرا پورم، پرتاپ وہار، لال کنواں، دھوم مانک پور، مدھوبن باپودھام، چپایانہ خورد عرف تگڑی، غازی آباد، راج نگر ایکسٹینشن، چھپرولہ، نوئیڈا، نوئیڈا سیکٹر 62، نوئیڈا سیکٹر 63، امیٹی یونیورسٹی نوئیڈا، بسراکھ جلال پور، کولی سرا، سورج پور، گریٹر نوئیڈا، بادل پور، تلپٹا کرنواس، سیکٹر ایکس یو-2، ڈاڈھا اور کاسنا سمیت آس پاس کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
ب) ہاٹ اسپاٹ مقامات: ان مقامات پر اقامت پذیر صارفین کے موبائل نیٹ ورک کے تجربے کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں الفا-1 مارکیٹ، فورٹس اسپتال سیکٹر-62 نوئیڈا، غازی آباد ریلوے اسٹیشن، ایم ایم جی ضلع اسپتال، نوئیڈا سٹی سینٹر بس اسٹینڈ، نوئیڈا سیکٹر-52 میٹرو اسٹیشن، پری چوک اسٹیشن اور دی گرینڈ وینس مال شامل ہیں۔
ج) واک ٹیسٹ: 5 ستمبر 2026 کو کیے گئے واک ٹیسٹ کے دوران غازی آباد کی گاندھی نگر مارکیٹ، غازی آباد گھنٹہ گھر مارکیٹ بشمول توراب نگر مارکیٹ اور نوئیڈا سیکٹر-52 میٹرو سے نوئیڈا سیکٹر-51 اسکائی واک اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس کا مقصد پیدل چلنے والوں کی بھیڑ والے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی ) کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی طرح کی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.delhi@trai.gov.in پر ای میل بھیجا جاسکتا ہے یا ٹرائی کے دہلی علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907772 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Click here to see Annexure
*****
(ش ح – م ش ع –م ذ)
U. No.8232