شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) اور ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے درمیان سرکاری اعداد و شمار کے لیے قابلِ اعتماد معلومات کے تبادلے کو ممکن بنانے کی غرض سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 4:36PM by PIB Delhi

وزارتِ شماریات اور پروگراموں کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) اور نیسکام کے ذریعے قائم کردہ ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے درمیان آج نئی دہلی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ نیسکام، ڈیٹا کے تحفظ اور سائبر سکیورٹی کے شعبے میں سرگرم ایک غیر منافع بخش صنعتی ادارہ اور تھنک ٹینک ہے۔ اس موقع پر وزارتِ شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ، ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب وِنایک گوڈسے اور وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔ یہ مفاہمت کی یادداشت سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے قومی شماریاتی نظام کو مضبوط بنانے کی وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آج کل شماریاتی ادارے روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار بھی استعمال کرتے ہیں، جن میں سے بعض میں ذاتی شناخت سے متعلق معلومات شامل ہوتی ہیں۔ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 کے 2027 میں نافذ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر اعداد و شمار تیار کرنے والے اداروں کو رازداری اور رازداری کے تحفظ کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے اعداد و شمار سے نمٹنے کے اپنے طریقۂ کار کا جائزہ لینا اور اس کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ یہ شراکت داری اعداد و شمار کے معیار کو برقرار رکھنے، رازداری کے تحفظ اور شماریاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اداروں کے اندر اور مختلف اداروں کے مابین قابلِ اعتماد طریقے سے اعداد و شمار کے تبادلے کے لیے ضابطے وضع کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر، ایم او ایس پی آئی اور ڈی ایس سی آئی مشترکہ طور پر قابلِ اعتماد طریقے سے اعداد و شمار کے بہاؤ اور ان کے انتظام سے متعلق ایک پالیسی مقالہ تیار کریں گے، جس میں اعداد و شمار کے تحفظ اور سائبر سلامتی کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طریقۂ کار سے استفادہ کیا جائے گا۔

اس تعاون کے تحت اعداد و شمار کے نظم و نسق سے متعلق مشترکہ تحقیق کے ساتھ ساتھ رازداری کو بہتر بنانے والی ٹیکنالوجیز کے اختیار کرنے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ مفاہمت کی یادداشت میں صنعت، تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ آزمائشی منصوبوں میں سہولت فراہم کرنے کا بھی انتظام ہے۔ اس سے اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو ذمہ دارانہ طور پر اپنانے کے قابل بناتے ہوئے قومی شماریاتی نظام کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.8236


(ریلیز آئی ڈی: 2341350) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी