57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

آئی ایف ایف آئی 2026 کے دوران مستقبل کےتخلیقی اذہان (کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو) کے چھٹے ایڈیشن میں فلم سازی کے ابھرتے ہوئے ہنر کا جشن


فلم سازی کے 13 شعبوں سےوابستہ100 نوجوان تخلیق کاروں نے 48 گھنٹے کے سخت فلم سازی چیلنج کو انجام دیا

ایک دوسرے سے رابطے کے ساتھ ٹیم کی شکل میں ساتھ مل کر کام کرتے رہیں؛ سی ایم او ٹی تو محض آغاز ہے: آئی ایف ایف آئی کے فلم فیسٹیول ڈائریکٹر آشوتوش گوواریکر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 1:57PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2341222Views: 3

گوا، 25 نومبر 2026

کہانی تیار کرنے سے لے کر اسے پردۂ سیمیں پر پیش کرنے تک، 100 نوجوان تخلیقی پیشہ ور افراد نے 48 گھنٹے کے سخت چیلنج کے دوران اپنی فلم سازی کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی آج گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) میں مستقبل کے تخلیقی اذہان ‘‘کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو’’ (سی ایم او ٹی) کا چھٹا ایڈیشن اختتام پذیر ہوا۔ اس پہل کے تحت ملک بھر سے ابھرتے ہوئے ہنرمندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا، جس کا اختتام پانچ ٹیموں کے ذریعے تیار کردہ فلموں کی نمائش اور پندرہ زمروں میں ایوارڈکی پیشکش کے ساتھ ہوا۔

اختتامی تقریب میں 57ویں آئی ایف ایف آئی کے فیسٹیول ڈائریکٹر اور فلم ساز آشوتوش گوواریکر؛ وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری پربھات؛ این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایف ٹی آئی آئی کے وائس چانسلر دھیرج سنگھ اور جیوری کے اراکین نے شرکت کی۔ جیوری میں ایمی بارواہ، پریم راج، مدھو اپسرا، رومی جعفری اور میدھا کھیرڈیکر ریڈی شامل تھے۔

 

 

سی ایم او ٹی 2026 کے فاتحین

1۔ بہترین فلم: موہک گاندھی(ریڈ ٹیم)  کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم’’ون لاسٹ اسٹاپ’’ کو پانچ لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔

2۔ رنر اَپ فلم: تمنا ٹھاکر (گرین ٹیم) کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ‘‘اے لٹل سمتھنگ’’ کو تین لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔

 

 

3۔ بہترین ہدایت کار: تمنا ٹھاکر، فلم ‘‘اے لٹل سمتھنگ’’ (گرین ٹیم)۔

4۔ بہترین اداکار: سدھی پارکر، فلم ‘‘شیلز’’ (بلیو ٹیم)۔

5۔ بہترین سنیماٹوگرافر: تریاشا منا، فلم ‘‘ون لاسٹ اسٹاپ’’ (ریڈ ٹیم)۔

6۔ بہترین تدوین کار: نین چوٹالیا اور مانَو اگروال، فلم ‘‘اے لٹل سمتھنگ’’ (گرین ٹیم)۔

7۔ بہترین اسکرپٹ رائٹر: جتھن ایس، فلم ‘‘شیلز’’ (بلیو ٹیم)۔

8۔ بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: اشون اشوک، فلم ‘‘ٹو سنسیٹس اینڈ زیرو سن رائزز’’ (یلو ٹیم)۔

9۔ بہترین پلے بیک گلوکارہ: سری پاروتی ایس، فلم ‘‘شیلز’’ (بلیو ٹیم)۔

10۔ بہترین موسیقار: اکشے انمول کٹورے، فلم ‘‘نیل مچھلی’’ (بیج ٹیم)۔

11۔ بہترین کسٹم ڈیزائن: سُرشٹی واگھ اور روپالیکا پال، فلم ‘‘ون لاسٹ اسٹاپ’’ (ریڈ ٹیم)۔

12۔ بہترین ہیئر اور میک اَپ آرٹسٹ: کشش جیسوال، فلم ‘‘شیلز’’ (بلیو ٹیم)۔

13۔ بہترین آرٹ ڈیزائن: سُرشٹی واگھ اور روپالیکا پال، فلم ‘‘ون لاسٹ اسٹاپ’’ (ریڈ ٹیم)۔

14۔ بہترین اینیمیشن اور وی ایف ایکس آرٹسٹ: ہرش سہانی اور پرکاش کمار مہتا، فلم ‘‘نیل مچھلی’’ (بیج ٹیم)۔

15۔ بہترین وائس اوور/ڈبنگ: سودیکشا سرکار، فلم ‘‘اے لٹل سمتھنگ’’ (گرین ٹیم)۔

 

فلمی صنعت سے وابستگی کا ایک ذریعہ

ایڈیشنل سکریٹری پربھات نے 48 گھنٹے پر مشتمل فلم سازی کے چیلنج کو مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد دیتے ہوئے سی ایم او ٹی کو ابھرتے ہوئے ہنرمندوں اور فلمی صنعت کے درمیان ایک پُل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل نوجوان تخلیق کاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور فلمی صنعت کے پیشہ ور افراد سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اس سال کے موضوع ‘‘جڑ اور پنکھ: اپنی  بنیادوں کا احترام اور اپنے مستقبل کی آبیاری’’ کے حوالے سے انہوں نے ثقافتی ورثے، اختراع اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اے وی جی سی-ایکس آر کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کی جانب بھی توجہ دلائی، جو تخلیقی صنعتوں میں نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے نئے راستے کھول رہا ہے۔

فیسٹیول ڈائریکٹر آشوتوش گوواریکر نے تمام ٹیموں کو اپنے کام کے لیے مبارک باد دی اور اس بات پر زور دیا کہ فلم سازی بنیادی طور پر ایک مشترکہ مہم ہے۔ انہوں نے شرکاء کو یاد دلایا کہ کوئی فلم کبھی بھی کسی ایک فرد کا کام نہیں ہوتی، بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل کئی شعبوں کے باہم مل کر کام کرنے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ چیلنج کے دوران قائم ہونے والے روابط کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے انہوں نے نوجوان فلم سازوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے سے رابطہ برقرار رکھیں، ٹیم کی شکل میں  ساتھ مل کر کام جاری رکھیں اور اس تجربے کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے سی ایم او ٹی کو اس سفر کا محض آغاز قرار دیا۔

 

پانچ ٹیمیں، 48 گھنٹے، ایک تخلیقی چیلنج

فلم سازی کا یہ چیلنج 21 نومبر کو شروع ہوا تھا، جس میں 100 شرکاء کو 20، 20 افراد پر مشتمل پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ ان ٹیموں کی شناخت سرخ، سبز، نیلے، پیلے اور خاکی رنگوں سے کی گئی۔ ‘‘جڑ اور پنکھ: اپنی  بنیادوں کا احترام اور اپنے مستقبل کی آبیاری کے’’ مشترکہ موضوع کے تحت ہر ٹیم کو 48 گھنٹے کے اندر ایک مختصر فلم کا تصور پیش کرنے، اس کی شوٹنگ کرنے اور اسے مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس چیلنج میں فلم سازی کے 13 شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے حصہ لیا، جن میں ہدایت کاری، اداکاری، سنیماٹوگرافی، ایڈیٹنگ،  ساؤنڈ ڈیزائن، اسکرپٹ رائٹنگ، آرٹ ڈائریکشن، اینیمیشن، ویژول افیکٹ، موسیقی کی ترتیب، پلے بیک گلوکاری، ہیئر اور میک اَپ اور ملبوسات کا ڈیزائن شامل تھے۔ گوا کے مختلف مقامات پر شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ٹیمیں کلا اکیڈمی میں قائم خصوصی پوسٹ پروڈکشن سینٹر پہنچیں، جہاں انہوں نے مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کے لیے تیزی سے ایڈیٹنگ، صوتی آمیزش اور بصری تکمیل کا کام انجام دیا۔

ان فلموں میں موضوع کے بارے میں شرکاء کی تخلیقی سوچ اور مختلف شعبوں کے درمیان باہمی تال میل کے ساتھ ساتھ مشکل حالات میں مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کرنے کی ان کی صلاحیتوں کی بھی عکاسی ہوئی۔

ابھرتے ہوئے ہنرمندوں کے لیے نئے راستے  کی تعمیر

سی ایم او ٹی 2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک ایسے پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو ابھرتے ہوئے تخلیقی پیشہ ور افراد کو ذرائع ابلاغ اور تفریحی صنعت سے جوڑتا ہے۔ اس کے سابق شرکاء بین الاقوامی فلم پروڈکشن میں کام کر چکے ہیں اور کانز، برلنالے، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ سمیت مختلف پلیٹ فارم اور فلمی میلوں میں اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

گزشتہ ایڈیشن کی ایک قابل ذکر پیش رفت کے طور پر، 18 شرکاء کو مکیش چھابڑا کاسٹنگ کمپنی (ایم سی سی سی) نے منتخب کیا، جو اس پہل کی اس صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ابھرتے ہوئے ہنرمندوں کے لیے پیشہ ورانہ مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے اشتراک سے اس فلم سازی کے چیلنج کا خاکہ تیار کیا اور اس کا انعقاد کیا تھا۔ ایف ٹی آئی آئی کے اساتذہ نے پورے عمل کے دوران شرکاء کی رہنمائی کی، جبکہ انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) نے ریاست بھر کے مختلف مقامات پر شوٹنگ کی اجازت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی۔

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

 (ش ح – م ش ع –م ذ)

U. No. 8216


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2341222
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026