شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی کھاتوں کی 23-2022 سیریز کے لیے ‘علاقائی کھاتوں سے متعلق ذیلی کمیٹی’ کی رپورٹ کا اجراء

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 2:33PM by PIB Delhi

شماریات  اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے 12-2011 سے 23-2022 تک قومی کھاتوں کے اعدادوشمار کے بنیادی سال پر نظر ثانی کی ہے ۔  اس سلسلے میں ، پروفیسر بی این گولڈر کی صدارت میں  قومی  کھاتووں سے متعلق مشاورتی  کمیٹی کی اعدادوشمار(اے سی این اے ایس) نے مالی سال 23-2022 کو نیابنیادی  سال قرار دیا تھا ۔  نیشنل اکاؤنٹس کے اعدادوشمار کی تالیف اور پیش کش سے متعلق مخصوص موضوعات پر غور و فکر کرنے کے لیے اے سی این اے ایس کے تحت پانچ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

i. نئے اعداد و شمار کے ذرائع، شرحوں اور تناسب کو شامل کرنے سے متعلق ذیلی کمیٹی

ii. طریقۂ کار میں بہتری سے متعلق ذیلی کمیٹی

iii. مستقل قیمتوں کے تخمینوں سے متعلق ذیلی کمیٹی

iv. علاقائی کھاتوں سے متعلق ذیلی کمیٹی

v. قومی کھاتوں کے نظام (ایس این اے) 2025 کی تازہ کاری سے متعلق ذیلی کمیٹی

علاقائی اکاؤنٹس سے متعلق ذیلی کمیٹی ، ریاستی گھریلو مصنوعات (ایس ڈی پی) اور ضلعی گھریلو مصنوعات (ڈی ڈی پی) کی تالیف کے لیے تصورات ، تعریفیں ، درجہ بندی ، ڈیٹا ذرائع اور تخمینہ کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی تھی ۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) احمد آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر پروفیسر رویندر ایچ ڈھولکیا کی صدارت میں علاقائی اکاؤنٹس سے متعلق ذیلی کمیٹی نے نظر ثانی شدہ بنیادی سال 23-2022 کے تناظر میں ریاستی اور ضلعی گھریلو مصنوعات کے تخمینوں کی تالیف کے لیے موجودہ طریقہ کار کا جامع جائزہ لیا ۔  اس بات چیت میں ماہرین تعلیم ، ریزرو بینک آف انڈیا ، مرکزی وزارتوں اور محکموں ، ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ، نیتی آیوگ اور نیشنل سٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) ایم او ایس پی آئی کے افسران شامل تھے ۔

علاقائی کھاتوں سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ میں ریاستی مجموعی گھریلو پیداوار کے تخمینے مرتب کرنے کے طریقۂ کار کو تینوں طریقوں، یعنی پیداواری طریقہ، آمدنی کا طریقہ اور اخراجات کا طریقہ کے تحت بہتر بنانے کے لیے ہونے والے غور و خوض اور سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلعی مجموعی گھریلو پیداوار (ڈی ڈی پی) کے تخمینے مرتب کرنے کے طریقۂ کار سے متعلق سفارشات بھی اس رپورٹ میں شامل ہیں۔

اہم طریقۂ کار میں بہتری کے اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں:

بعض شعبوں یا ذیلی شعبوں کے لیے مختص کرنے پر مبنی طریقوں کے بجائے براہِ راست تخمینہ لگانے کا طریقہ اپنانا۔

مقررہ شرحوں اور متبادل پیمانوں پر انحصار میں کمی لانا۔

اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق ریاست وار معلومات کا بہتر استعمال۔

تمام ریاستوں میں طریقۂ کار کے حوالے سے زیادہ یکسانیت پیدا کرنا۔

پیداواری طریقے کے تحت مجموعی ریاستی قدرِ افزوده (جی ایس وی اے) کے تخمینے مرتب کرنے کے لیے یکساں رہنما خطوط اور ضلعی مجموعی گھریلو پیداوار (ڈی ڈی پی) کے تخمینے مرتب کرنے سے متعلق رہنما خطوط، متعلقہ شراکت داروں سے موصول ہونے والی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد بالترتیب 18ستمبر2026 اور 03جون2026 کو شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ، اخراجات کے طریقے کے تحت مجموعی ریاستی قدرِ افزوده (جی ایس وی اے) کے تخمینے مرتب کرنے سے متعلق مسودہ رہنما خطوط 09اکتوبر2026 کو ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے تھے اور متعلقہ شراکت داروں سے 28اکتوبر2026 تک ان پر تبصرے اور تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ موصول ہونے والی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد حتمی رہنما خطوط جلد ہی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔

توقع ہے کہ یہ رپورٹ نظرثانی شدہ بنیادی سال کی سیریز (23-2022) کے تحت ریاستی اور ضلعی مجموعی گھریلو پیداوار کے تخمینے مرتب کرنے کے اپنے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اقتصادیات و شماریات کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی ای ایس) کے لیے ایک اہم حوالہ جاتی دستاویز ثابت ہوگی۔

علاقائی کھاتوں سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ https://mospi.gov.in/uploads/documents/ReportSubCommitteeOnRegionalAccounts.pdf. پر دستیاب ہے۔

*****

 ( ش ح ۔ م ش۔اش ق)

U. No. 8214


(ریلیز آئی ڈی: 2341215) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी