وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت کے محنت کشوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرے میں توسیع کو اجاگر کرنے والا ایک مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 2:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب اشوک کمار لہری کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بھارت کے محنت کشوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرے میں توسیع کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جناب لہری نے ای پی ایف کے لیے اجرت کی حد میں اضافے اور اس کے ذریعے مزید محنت کشوں کو پروویڈنٹ فنڈ، پنشن اور بیمہ کے تحفظ کے دائرے میں لانے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وسیع تر تحفظ سے ملازمین کو اداروں میں برقرار رکھنے، افرادی قوت میں استحکام اور روزگار کو باقاعدہ بنانے کے عمل کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا:

’’بھارت کے محنت کشوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرے میں توسیع۔

نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب اشوک کمار لہری نے ای پی ایف کے لیے اجرت کی حد میں اضافے اور اس کے ذریعے مزید محنت کشوں کو پروویڈنٹ فنڈ، پنشن اور بیمہ کے تحفظ کے دائرے میں لانے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سماجی تحفظ کے دائرے میں توسیع سے ملازمین کو اداروں میں برقرار رکھنے، افرادی قوت میں استحکام اور روزگار کو مزید باقاعدہ بنانے میں مدد ملے گی۔

https://www.livemint.com/opinion/online-views/epfo-wage-ceiling-hike-25000-workers-social-security-benefits-11795167904065.html

بذریعہ نمو ایپ‘‘

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.8218


(ریلیز آئی ڈی: 2341195) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu