صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی سیکریٹری صحت محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے کرسچن میڈیکل کالج (سی ایم سی)، ویلور میں بھارت کی پہلی مخصوص ہیومن میٹابولک چیمبر سہولت کا افتتاح کیا

محترمہ سریواستو نے میٹابولک خطرات کو بہتر طور پر سمجھنے اور احتیاطی طبی نگہداشت کو مؤثر بنانے کے لیے بھارت کے مخصوص حالات کے مطابق مضبوط تحقیقی سرگرمیوں پر زور دیا

انہوں نے بتایا کہ صحت مند طرزِ زندگی اور بیماریوں سے بچاؤ کے فروغ کے لیے آیوشمان آروگیہ مندروں میں اب تک 7.8 کروڑ سے زائد یوگا سیشنز منعقد کیے جا چکے ہیں

مرکزی سیکریٹری صحت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے خوردنی تیل کے استعمال میں 10 فیصد کمی لانے کی اپیل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان اقدامات میں شوگر اینڈ آئل بورڈز اور ’آج سے تھوڑا کم‘مہم شامل ہیں

اس موقع پر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر) اور کرسچن میڈیکل کالج (سی ایم سی)، ویلور کے درمیان غذائیت، ذیابیطس، موٹاپے اور میٹابولک صحت کے شعبوں میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اشتراک کا بھی ذکر کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 4:23PM by PIB Delhi

مرکزی سیکریٹری صحت محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے آج کرسچن میڈیکل کالج (سی ایم سی)، ویلور میں بھارت کی پہلی مخصوص ہیومن میٹابولک چیمبر سہولت کا افتتاح کیا۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر) اور سی ایم سی ویلور کے مشترکہ تعاون سے قائم کی گئی یہ سہولت انسانی میٹابولزم، غذائیت، ذیابیطس، موٹاپے اور دیگر میٹابولک امراض سے متعلق تحقیق کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد سب کے لیے احتیاطی طبی نگہداشت اور صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانا اور ایک سوستھ اور وکست  بھارت کی تعمیر کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سریواستو نے اس اہم اقدام پر ٹی آئی ایف آر، ایڈوانسڈ ریسرچ یونٹ آن میٹابولزم، ڈیولپمنٹ اینڈ ایجنگ (ارومدا) اور سی ایم سی ویلور کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس اشتراک کی حمایت کرنے پر محکمہ جوہری توانائی کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی آبادی کے تنوع اور یہاں پائے جانے والے مخصوص صحت کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی شواہد اور تحقیقی نتائج مرتب کرنا بے حد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج ضروری نہیں کہ بھارت کی آبادی کی مخصوص غذائی ضروریات، طرزِ زندگی اور بیماریوں کے خطرات کی مکمل عکاسی کر سکیں۔ اس لیے بھارت کے اپنے حالات اور آبادی کے مطابق تحقیق کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261123162357_d28bcb.jpg

ہیومن میٹابولک چیمبر  ایک کمرے کے حجم پر مشتمل جدید کیلوری میٹر ہے، جس کے ذریعے انسانی جسم میں آکسیجن کے استعمال اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اس سہولت میں رضاکار 24 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت تک قیام کرتے ہیں، جہاں وہ کھاتے، سوتے اور معمول کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ اس دوران حاصل ہونے والی پیمائشوں سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ انسانی جسم مجموعی طور پر کتنی توانائی خرچ کرتا ہے اور کھانے، جسمانی سرگرمیوں اور نیند کے دوران چربی اور کاربوہائیڈریٹس کو کس طرح توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔یہ نئی سہولت ارومدا کی نیشنل اینالیٹیکل فیسیلٹی فار نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم ریسرچ کو مزید تقویت دیتی ہے، جو گزشتہ سال قائم کی گئی تھی۔ اس کے ذریعے محققین جسم کے سالماتی اور حیاتیاتی کیمیائی  عوامل کی پیمائش کو جسم میں توانائی کے استعمال سے جوڑ کر زیادہ جامع تحقیق کر سکیں گے۔

اس اشتراک میں سی ایم سی ویلور کی طبی مہارت سے بھی استفادہ کیا جائے گا، خصوصاً ذیابیطس، ہارمونز سے متعلق امراض اور دیگر میٹابولک بیماریوں کے شعبوں میں۔ سی ایم سی ویلور اس سے قبل غذائی قلت اور کم پیدائشی وزن کی تاریخ رکھنے والے افراد میں انسولین کی حساسیت اور توانائی کے استعمال سے متعلق تحقیقی مطالعات بھی کر چکا ہے۔اس جدید سہولت کے قیام کے لیے محکمہ جوہری توانائی  نے مالی معاونت فراہم کی، جبکہ ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت تعاون کیا۔اس منصوبے میں نیدرلینڈز کی ماسٹرخت یونیورسٹی کے ادارے نیوٹرم نے ماہرین کی مشاورت فراہم کی، جبکہ بھارت میں مملکتِ نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے نیٹ ورکنگ اور باہمی تعاون کے سلسلے میں معاونت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261123162408_e63c16.jpg

محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی طبی نگہداشت کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 1.87 لاکھ آیوشمان آروگیہ مندر بنیادی طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے غیر متعدی امراض اور تین اقسام کے کینسر کی آبادی کی سطح پر اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت 30 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی کمیونٹی سطح پر صحت کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں 781 سے زائد ضلعی غیر متعدی امراض کے کلینکس اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 6,489 این سی ڈی کلینکس قائم ہیں، جو مریضوں کے مسلسل طبی معائنے، علاج کی نگرانی اور بہتر طبی نگہداشت کو یقینی بنا رہے ہیں۔اس کے علاوہ، راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم (آر بی ایس کے) 2.0 کے ذریعے خطرے سے دوچار بچوں میں بیماریوں کی ابتدائی مرحلے میں شناخت ممکن بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے  مزید کہا کہ قومی غیر متعدی امراض پروگرام کے دائرہ کار میں مزید پانچ بیماریوں کو بھی شامل کیا جائے گا، جن میں پھیپھڑوں کی دائمی رکاوٹی بیماری (سی او پی ڈی)، فالج اور گردوں کی دائمی بیماری (سی کے ڈی) شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے خوردنی تیل کے استعمال میں 10 فیصد کمی لانے کی اپیل کو آگے بڑھاتے ہوئے محترمہ سریواستو نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ان اقدامات میں شوگر اینڈ آئل بورڈز ، اسکولوں میں صحت سے متعلق آگاہی مہمات اور ’آج سے تھوڑا کم‘مہم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا، ریڈیو اور ویڈیوز کے ذریعے بھی عوام میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔آیوشمان آروگیہ مندروں میں یوگا اور صحت مندانہ طرزِ زندگی سے متعلق سرگرمیوں کو بھی طبی خدمات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اب تک ان مراکز میں مجموعی طور پر 7.8 کروڑ سے زائد یوگا سیشنز منعقد کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن (آئی سی ایم آر- این آئی این) جیسے ادارے ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے صحت مند غذائی انتخاب کو آسان بنانے پر کام کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت  پر مبنی ایک جدید ٹول تیار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین پیک شدہ غذائی اشیا کی غذائی اہمیت اور ان میں موجود غذائی اجزا کے بارے میں بہتر طور پر معلومات حاصل کر سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261123162418_60e577.jpg

ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ ، ایڈوانسڈ ریسرچ یونٹ آن میٹابولزم، ڈیولپمنٹ اینڈ ایجنگ اور کرسچن میڈیکل کالج، ویلور کو ترغیب دی کہ وہ وزارتِ صحت و خاندانی بہبود اور دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر ملک کی صحت سے متعلق ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع اور مخصوص تحقیقی لائحۂ عمل تیار کریں۔انہوں نے پین-اے آئی آئی ایم ایس ریسرچ کنسورشیم کی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہیومن میٹابولک چیمبر جیسی جدید تحقیقی سہولیات کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ملک میں تحقیقی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اس طرح صحت سے متعلق مستند، جامع اور سائنسی شواہد پر مبنی قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس تقریب میں متعدد معروف تعلیمی، سائنسی اور طبی اداروں کے سربراہان، ماہرین اور نمائندوں نے شرکت کی، جن میں شامل تھے:پروفیسر بیجو جارج، ڈائریکٹر، کرسچن میڈیکل کالج (سی ایم سی)، ویلور،پروفیسر جے رام چنگلور، ڈائریکٹر، (ٹی آئی ایف آر)،پروفیسر اُلاس کولتھر، ڈائریکٹر،برک -سینٹر فار ڈی این اے فنگر پرنٹنگ اینڈ ڈائیگناسٹکس؛پروفیسر مہندر سوناونے، ارومدا- ٹی آئی ایف آر،پروفیسر نہال تھامس، سربراہ، اسٹیم سیل سینٹر، سی ایم سی ویلور،مسٹر نیکو شیٹّے کٹے، ہیلتھ کونسلربرائے سفارت خانہ، مملکتِ نیدرلینڈز ،ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ کے نمائندگان؛پروفیسر فیلکس جیباسنگھ، شعبۂ اینڈوکرائنولوجی، ذیابیطس اور میٹابولزم، سی ایم سی ویلور۔ان کے علاوہ سی ایم سی ویلور کے دیگر اساتذہ، طبی ماہرین اور مختلف اداروں کے عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261123162429_bfb08c.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ک۔ر ب۔

U-8139

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2340432) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English