پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 NOV 2026 4:07PM by PIB Delhi
جناب راجو (تبدیل شدہ نام)کے تعلیمی سفر سےاس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ کس طرح خصوصی تعلیمی امداد، طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے، تحقیقی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور بہتر مالی استحکام و پیشہ ورانہ مواقع کے حصول میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
اعلیٰ تعلیم کے دوران مالی معاونت ملنے سے طلبہ کو جدید تحقیق کرنے، تعلیمی مہارتیں فروغ دینے اور اپنے طویل مدتی پیشہ ورانہ اہداف کی جانب پیش رفت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ معاونت خاص طور پر ایسے حالات میں اہم ثابت ہوتی ہے، جب مالی مشکلات کے باعث طلبہ کے تعلیمی مواقع محدود ہو رہے ہوں۔
تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ جناب راجو پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کا تعلیمی سفر مالی تنگی اور خاندانی مشکلات سے عبارت رہا ہے۔ بے روزگار طالب علم کی حیثیت سے انہیں اپنی تحقیق جاری رکھنے اور تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ایچ ڈی مکمل کرنے اور اسسٹنٹ پروفیسر یا ریاستی گروپ-1 کے افسر کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کے عزم کے ساتھ، انہوں نے تمام مشکلات کے باوجود تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
نومبر 2022 میں انہیں ’درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ‘(این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت مالی معاونت ملنا شروع ہوئی۔ اس میں فیلوشپ کی رقم، مکان کا کرایہ الاؤنس (ایچ آر اے)اور دیگر ممکنہ اخراجات کے لیے مالی امداد شامل ہے۔

15 لاکھ روپے کی اس مالی معاونت سے انہیں اپنی تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے، اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے اور اپنی سافٹ اسکلزکو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ اس تعاون نے نہ صرف انہیں درپیش مالی مشکلات پر قابو پانے میں معاونت فراہم کی بلکہ ان کے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
اس فیلوشپ نے ان کی تعلیمی، معاشی اور ذاتی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔ اس کی بدولت انہیں اپنا ڈاکٹریٹ کا تحقیقی کام مکمل کرنے اور مستقبل میں اپنے پیشہ ورانہ اہداف کے حصول کی جانب آگے بڑھنے میں مدد ملی ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO. 8138