پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 9:32PM by PIB Delhi
وزارتِ کانکنی اور فکی کی جانب سے صنعت کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ محدود شرکاء کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، حکومتِ ہند کی وزارتِ کان کنی کے سیکریٹری جناب کیشو چندر نے جیولوجیکل دریافت ، ذمہ دارانہ کان کنی، جدید پروسیسنگ، تحقیق، ری سائیکلنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی انتظامی نظام کے ذریعے اس شعبے کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے وزارت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حال ہی میں کی گئی نیلامی سے متعلق اصلاحات کی بھی معلومات فراہم کیں۔ ان میں بعض معدنیات کے لیے کم از کم بولی دہندگان کی لازمی تعداد میں چھوٹ دینے اور لیٹر آف انٹینٹ ازخود جاری کرنے کا نظام شامل ہے۔

صنعت کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کا تفصیل سے جواب دیتے ہوئے، جناب چندر نے شرکاء کو وزارت کی جانب سے اب تک کیے گئے مختلف اقدامات اور تجاویز کے ساتھ ساتھ زیرِ غور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے معدنی بلاکوں کی ترقی سے متعلق عملی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ 'ریڈ میڈ‘ جیسے وسائل سے اہم معدنیات نکالنے کے امکانات پر سرگرمی سے غور کریں۔
_20261120215928_1768a4.jpeg)
اس میٹنگ کے دوران اینبلنگ اوورسیز انویسٹمنٹ ان کریٹیکل منرلز: پالیسی، فنانشل اینڈ انسٹی ٹیوشنل فریم ورک فار سیکیورنگ انڈیاز کریٹیکل منرل سپلائی چینز (اہم معدنیات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا: بھارت کی اہم معدنی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے پالیسی، مالیاتی اور ادارہ جاتی ڈھانچہ) کے عنوان سے ایک کانسیپٹ پیپر بھی جاری کیا گیا۔ جناب چندر نے اس بات پر زور دیا کہ معدنیات کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی، دونوں سطحوں پر مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت ناموں ( اے ایم یو) سے آگے بڑھ کر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر کانسیپٹ پیپر کا خصوصی زور وزارت کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس میں بیرونِ ملک کے اے بی آئی ایل کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کانسیپٹ پیپر میں پیش کردہ سفارشات پر غور کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

بیرونِ ملک کریٹیکل منرلز سے متعلق سرمایہ کاری کے تناظر میں انہوں نے پروجیکٹوں کی وائبلٹی بڑھانے کے لیے ضروری معاون نظام تیار کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پالیسی اور ضابطہ جاتی اصلاحات، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ہدف شدہ اقدامات کے ذریعے صنعت کے خدشات کو دور کرنے کے لیے وزارت کی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔ نیز ، انہوں نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ملکی اور غیر ملکی معدنی سپلائی چینوں کو مضبوط بنانے میں فعال حصہ لیں۔
میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے، فکی کی کان کنی کمیٹی کے شریک چیئرمین اور جے ایس ڈبلیو کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈاکٹر پنکج ستیجا نے معدنیات کی تلاش، معدنی نیلامی اور کانوں کو فعال بنانے کے شعبے میں وزارت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے برآمدی کنٹرول، گھریلو سطح پر قدر میں اضافے کی لازمیت اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر پابندیوں کی وجہ سے عالمی سپلائی چینوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارت کی صنعتی اور اقتصادی سلامتی کے لیے متنوع اور مضبوط معدنی سپلائی چینوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
فکی نے بتایا کہ وزارتِ کان کنی کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داری کے مطابق تیار کیا گیا یہ کانسیپٹ پیپر وسیع تحقیق اور مختلف فریقین کے ساتھ مشاورت پر مبنی ہے۔ اس میں بیرونِ ملک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
اس کانسیپٹ پیپر میں اسٹریٹجک غیر ملکی سرمایہ کاری کو سمت دینے کے لیے ممالک اور ترجیح والی معدنیات سے متعلق ایک میٹرکس بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سرکاری امداد کے لیے منصوبوں کو ترجیح دینے کی غرض سے ایک مرحلہ وار ڈھانچے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، منظوری کے عمل کو آسان بنانے اور بیرونِ ملک معدنی سرمایہ کاری کو گھریلو پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے بھارت کے لیے معدنیات کی یقینی سپلائی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
وزارتِ کان کنی کے جوائنٹ سیکریٹری اور نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے سربراہ جناب قدم سندیپ وسنت کی رہنمائی میں یہ کانسیپٹ پیپر فکی کے ڈائریکٹر جناب ارپن گپتا اور فکی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب سدھانت چندرا نے تیار کیا ہے۔
اس میٹنگ میں صنعت کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی اور بھارت کی معدنی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی اور ضابطہ جاتی ترجیحات، بیرونِ ملک سرمایہ کاری اور مالی اعانت کے میکانزم پر تبادلہ خیال کیا۔
******
(ش ح- ن ا)
U.N:8021