ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تمدنی مکالماتی فورم کے پیش نظر نئی دہلی کا قومی چڑیا گھر 21 اور 22 نومبر کو عام لوگوں کے لیے بند رہے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 8:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی کا قومی چڑیا گھر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تمدنی مکالماتی فورم کے پیش نظر 21 اور 22 نومبر 2026 کو سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ فورم نئی دہلی کے پرانا قلعہ میں منعقد کیا جانا ہے۔

بین الاقوامی تقریب سے متعلق انتظامات اور حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی اختیار یافتہ اتھارٹی کی منظوری سے چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران قومی چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال، خوراک کی فراہمی، طبی علاج، فلاح و بہبود اور روزمرہ کے انتظامات سے متعلق تمام ضروری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاکہ چڑیا گھر کے جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال پر کوئی اثر نہ پڑے۔

زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چڑیا گھر کی عارضی بندش کا خیال رکھتے ہوئے اپنی سیر وسیاحت کا منصوبہ بنائیں۔ قومی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس سے ہونے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زائرین کے تعاون اور تحمل کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

******

( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )

UR. No-8012


(ریلیز آئی ڈی: 2339376) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी