پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 6:03PM by PIB Delhi
ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کا ’ڈی ایس سی اے 21‘ 20 نومبر 2026 کو ممبئی کے نیول ڈاک یارڈ میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔ اس جہاز کو کولکاتا کی کمپنی میسرز ٹٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل) نے مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
کیٹاماران ہل ساخت کے حامل ڈی ایس سی اے 21 میں جدید ترین غوطہ خوری کے آلات نصب ہیں۔ جہاز کا بہترین ڈیزائن اسے زیادہ استحکام، وسیع عرشہ اور سمندر میں بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ اپنے خصوصی فرائض کی انجام دہی کے لیے موزوں ہے۔
اس جہاز کو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے تحت دیسی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ ڈیزائن کے مرحلے میں اس کے ہائیڈروڈائنامک تجزیے اور ماڈل کی جانچ کا کام وشاکھاپٹنم کی نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) نے انجام دیا۔ ان جہازوں کی بحریہ میں شمولیت سے غوطہ خوری میں معاونت، زیر آب معائنے، جہازوں کو نکالنے میں مدد اور ساحلی علاقوں میں آپریشنل تعیناتی کے حوالے سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
ڈی ایس سی اے 21 حکومت ہند اور وزارت دفاع کے ’میک اِن انڈیا‘ اقدام کا ایک قابل فخر علم بردار ہے۔
_20261120180358_bcce65.jpg)
_20261120180408_949d40.JPG)
_20261120180416_bf4768.JPG)
_20261120180426_dae384.JPG)
_20261120180435_1e9c2a.JPG)
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 8001)