وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 این ایل ایم سی نے نئی دہلی کے ذخیرہ میں ایچ آئی ایل کی زمین کی ای نیلامی کے لیے ادائیگی کے ڈھانچے میں ترمیم کی


تصحیح نامہ نمبر 3 کے تحت پانچ قسطوں میں ادائیگی کا نیا شیڈول متعارف، جس کی مدت 240 دن تک ہوگی

مجموعی فروخت کی رقم کے 10 فیصد کی ادائیگی، ای ایم ڈی کو چھوڑ کر، کرنے کے بعد فروخت کا معاہدہ (ایگریمنٹ ٹو سیل) طے کیا جائے گا 

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 6:00PM by PIB Delhi

نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) نے، جو حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے محکمہ برائے سرکاری اداروں کے تحت کام کرتی ہے، نئی دہلی کے ذخیرہ میں واقع نجف گڑھ انڈسٹریل ایریا، روہتک روڈ، شیواجی مارگ میں واقع ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی 5.119 ایکڑ پر مشتمل اہم فری ہولڈ اراضی کی ای نیلامی کے لیے درخواست برائے تجویز (آر ایف پی) میں تصحیح نامہ نمبر 3 جاری کیا ہے۔

تقریباً 20,722.93 مربع میٹر رقبے پر مشتمل اس جائیداد کی ریزرو قیمت 829.69 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسے شفاف اور مسابقتی ای ٹینڈر کم ای نیلامی کے عمل کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین تصحیح نامے میں ادائیگی کے ترمیم شدہ ڈھانچے اور فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق دفعات متعارف کرائی گئی ہیں، جن کے تحت کامیاب بولی دہندہ کے لیے ادائیگی کا ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔

ادائیگی کا ترمیم شدہ ڈھانچہ

ترمیم شدہ دفعات کے تحت کامیاب بولی دہندہ کو ایچ آئی ایل کی جانب سے منظوری کا خط (ایل او اے) جاری ہونے کی تاریخ سے 240 دن تک کی مدت میں پانچ قسطوں کے ذریعے فروخت کی مکمل رقم ادا کرنا ہوگی۔

 

Instalment

Payment timeline

Amount payable

First

T + 10 days

10%

Second

T + 60 days

30%

Third

T + 120 days

20%

Fourth

T + 180 days

20%

Fifth

T + 240 days

20% (after eligible EMD adjustment)

 

ٹی سے مراد منظوری کا خط (ایل او اے) جاری ہونے کی تاریخ ہے، جس میں خط جاری ہونے کا دن بھی شامل ہے۔

ترمیم شدہ شیڈول میں لین دین مکمل کرنے کے لیے واضح طور پر متعین وقت کی حدود کے ساتھ مرحلہ وار ادائیگی کا طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔

فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد

ترمیم شدہ شرائط کے تحت، ایچ آئی ایل اور کامیاب بولی دہندہ کے درمیان فروخت کا معاہدہ (ایگریمنٹ ٹو سیل)، آر ایف پی کے تحت قابل اطلاق تقاضوں کی تکمیل سے مشروط، مجموعی فروخت کی رقم کے 10 فیصد کی وصولی کے بعد طے کیا جائے گا۔ اس میں ضمانتی رقم (ای ایم ڈی) شامل نہیں ہوگی۔

فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد سے جائیداد کی ملکیت، حقِ ملکیت، مفاد یا قبضے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ کامیاب بولی دہندہ مقررہ مدت کے اندر باقی رقم کی ادائیگی مکمل کرنے کا پابند رہے گا۔

ادائیگی میں ناکامی اور رعایتی مدت

تصحیح نامے میں ادائیگی میں ناکامی سے متعلق دفعات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

اگر کامیاب بولی دہندہ پہلی اور دوسری قسطیں اپنی مقررہ مدت کے اندر ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو منظوری کا خط منسوخ کیا جا سکتا ہے اور اس تاریخ تک کامیاب بولی دہندہ کی جانب سے ادا کی گئی رقم، بشمول ضمانتی رقم (ای ایم ڈی)، آر ایف پی کے مطابق ضبط کی جا سکتی ہے۔

تیسری، چوتھی اور پانچویں قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں 30 دن کی رعایتی مدت دی جا سکتی ہے، تاہم اس کے لیے تاخیر کی مدت پر سالانہ 12 فیصد کی شرح سے سادہ سود اور دیگر قابل اطلاق شرائط کی ادائیگی لازم ہوگی۔

تصحیح نامے میں اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والے بولی دہندہ کی جانب سے ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ایچ 2 اور ایچ 3 بولی دہندگان پر عائد ہونے والی ادائیگی کی ذمہ داریوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے، تاہم اس سے ادائیگی کا اصل شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔

ایچ آئی ایل کی ای نیلامی کے لیے اہم ترمیم شدہ تاریخیں

تصحیح نامہ نمبر 2 کے مطابق، ترمیم شدہ شیڈول درج ذیل ہے:

 

Particulars

Revised date and time

Last date for registration, technical bid submission and EMD/Bank Guarantee

30 November 2026, 4:00 PM

Opening of technical bids

1 December 2026, 4:00 PM

Declaration of technically qualified bidders

7 December 2026, 4:00 PM

Mock e-auction

10 December 2026, 11:00 AM – 2:00 PM

E-auction

14 December 2026, 11:00 AM – 2:00 PM

 

 

رجسٹریشن اور شرکت

دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار اور اہل بولی دہندگان مخصوص ای نیلامی پورٹل کے ذریعے آر ایف پی، تصحیح نامہ نمبر 1، 2 اور 3، جائیداد کی تفصیلات، اہلیت کے معیار اور دیگر متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔

ای نیلامی پورٹل  : https://nlmc.enivida.com

این ایل ایم سی کی ویب سائٹ : https://nlmc.dpe.gov.in

ممکنہ بولی دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ترمیم شدہ شرائط و ضوابط کا بغور جائزہ لیں اور 30 نومبر 2026 کو شام 4 بجے تک رجسٹریشن، تکنیکی بولی جمع کرانے اور ای ایم ڈی/بینک گارنٹی سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لیں۔

اثاثوں کی شفاف طریقے سے نقد کاری کو فروغ

ترمیم شدہ دفعات این ایل ایم سی کی جانب سے سرکاری شعبے کے اضافی اثاثوں کی منظم، شفاف اور مسابقتی انداز میں نقد کاری کو آسان بنانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

ایچ آئی ایل کی اراضی کی ای نیلامی، اسٹریٹجک لحاظ سے اہم مقام پر واقع سرکاری اراضی کی اقتصادی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور ٹیکنالوجی پر مبنی نیلامی کے عمل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

8 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ اصل آر ایف پی اور اس سے قبل جاری کیے گئے تصحیح ناموں کی دیگر تمام شرائط و ضوابط، جب تک کہ ان میں واضح طور پر کوئی ترمیم نہ کی گئی ہو، برقرار رہیں گی۔

این ایل ایم سی کے بارے میں

نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) حکومت ہند کی مکمل ملکیت والی ایک کمپنی ہے، جو وزارت خزانہ کے محکمہ برائے سرکاری اداروں کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتی ہے۔ این ایل ایم سی مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور دیگر سرکاری اداروں کے اضافی اراضی اور عمارتوں کے اثاثوں کی شفاف، مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے نقد کاری میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  8000)


(ریلیز آئی ڈی: 2339328) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी