پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 7:20PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی) کے نیشنل سینٹر فار ڈرگ ابیوز پریوینشن (این سی ڈی اے پی) نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے منشیات کی لت چھڑانے، مشاورت کی مہارتوں، علاج اور بحالی پر تین ماہ کے سرٹیفکیٹ کورس کے پہلے بیچ کا کام یابی سے اختتام کیا۔
کل 51 شرکا نے کلاس روم لرننگ اور عملی فیلڈ ایکسپوژر کو یکجا کرنے والے تربیتی پروگرام کو کام یابی سے مکمل کیا
وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ کورس اگست 2026 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوا، جسے شرکا کو منشیات کی لت چھڑانے، علاج، مشاورت اور بحالی کے شعبوں میں ضروری علم، عملی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ مادے کے استعمال کی خرابیوں کی روک تھام اور علاج میں ان کی شراکت کو مضبوط کیا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ اس پروگرام میں این آئی ایس ڈی میں دو ماہ کے گہرے نظریاتی کلاس روم سیشن شامل تھے، جو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی یونیورسٹی اور دیگر معروف اداروں کے ممتاز ماہرین نے فراہم کیے۔
اہلکار نے کہا کہ کلاس روم پر مبنی تعلیمی جزو کو نیشنل ڈرگ ڈیپینڈنس ٹریٹمنٹ سینٹر (این ڈی ڈی ٹی سی)، ایمس، اور سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن (این اے پی ڈی ڈی آر) کے تحت کام کرنے والے لت چھڑانے کے مراکز میں پانچ ہفتوں کے عملی فیلڈ ایکسپوژر سے مکمل کیا گیا۔

اہلکار نے کہا کہ کورس کا حتمی امتحان 17 نومبر 2026 کو منعقد کیا گیا، جس کے بعد 20 نومبر 2026 کو یہاں قومی راجدھانی میں این آئی ایس ڈی میں اختتامی سیشن اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے، این آئی ایس ڈی کا مقصد تربیت یافتہ اور ہنر مند پیشہ ور افراد کا ایک ایسا پول تیار کرنا ہے جو مادے کے استعمال کی خرابیوں کے قومی ردعمل میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈالنے کے لیے لیس ہوں۔
اہلکار نے زور دے کر کہا کہ یہ پروگرام ملک بھر میں معیاری لت چھڑانے، مشاورت، علاج اور بحالی کی خدمات کی دستیابی اور فراہمی کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کی جانب بھارت سرکار کی کوششوں کی حمایت کی جا سکے۔
این آئی ایس ڈی کے ڈائریکٹر، جناب گورو سنگھ راجاوت نے کام یاب شرکا کو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8009