خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب چراغ پاسوان نے مشروبات کی صنعت سے اپیل کہ ہے کہ وہ بھارت کو مینوفیکچرنگ، جدت طرازی اور برآمدات کا عالمی مرکز بنائے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 6:11PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے مشروبات کی صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی زرعی پیداوار کی قدر میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مینوفیکچرنگ، جدت طرازی اور برآمدات کے ایک عالمی مرکز کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے۔

انڈین بیوریج ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے زیرِ اہتمام منعقدہ نیشنل بیوریج کانکلیو 2026 میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے جناب چراغ پاسوان نے اس شعبے کی ترقی کو وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے 'سپت دھارا'  وژن سے جوڑا، خاص طور پر اس وژن میں مینوفیکچرنگ، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ، اور ٹیکنالوجی و جدت طرازی پر دیے گئے زور کے حوالے سے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261120181206_03785e.jpg

وزیر موصوف نے مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کسانوں کے ساتھ خریداری کے روابط کو مضبوط بنائیں اور ستو جیسے روایتی بھارتی مشروبات کے تجارتی امکانات کو تلاش کریں۔ انہوں نے صنعت کے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی نژاد ایسی جدید اور اختراعی مصنوعات تیار کریں جو بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261120181211_00d78d.jpg

صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب چراغ پاسوان نے صنعت کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحت بخش مشروبات کے متبادل تیار کرے، جن میں موٹے اناج اور مقامی اجزاء پر مبنی مصنوعات بھی شامل ہوں۔ انہوں نے ایسی کفایتی اور معیاری مصنوعات کی ضرورت پر زور دیا جو صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261120181217_45519b.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261120181222_b914de.jpg

وزیر موصوف نے پسِ پردہ روابط کو مضبوط بنانے، مصنوعات کے معیار کو بہتر کرنے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے جدت طرازی اور بین الاقوامی مسابقت کو فروغ دینے کے لیے مینوفیکچررز، کاروباری شخصیات اور تحقیقی اداروں کے درمیان وسیع تر تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261120181228_a3e7b4.jpg

ملکی کاروباری اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب چراغ پاسوان نے خوراک ڈبہ بندی کے شعبے کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صنعت کے تمام متعلقہ فریقوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ سائنسی شواہد، حقائق پر مبنی ابلاغ اور صارفین میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے ذریعے پروسیسڈ فوڈز کے بارے میں پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر مبنی منفی تاثرات کا اجتماعی طور پر مقابلہ کریں، اور ساتھ ہی 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن میں اپنا تعاون دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261120181234_300d9a.jpg

اس سے قبل، انڈین بیوریج ایسوسی ایشن کے صدر جناب سی کے جے پوریہ نے زرعی اجناس کے ضیاع کو کم کرنے اور کسانوں کی مدد کرنے کے حوالے سے مشروبات کے شعبے کی صلاحیت کو اجاگر کیا، اور صنعت و حکومت کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں، آئی بی اے کی سکریٹری جنرل ڈاکٹر گُنوینا چڈھا نے اس شعبے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک واضح ڈھانچہ جاتی لائحہ عمل اور پالیسی کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے، آئی بی اے کے نائب صدر جناب ایس آر گوئنکا نے جعلی مصنوعات اور صنعت کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثرات پر تشویش کا اظہار کیا، اور اس شعبے کی طویل مدتی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مربوط مالیاتی کوششوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261120181240_9d0984.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8003


(ریلیز آئی ڈی: 2339269) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English