پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 4:22PM by PIB Delhi
تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی، معاشی خود کفالت اور سماجی بااختیاری کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم، معاشی طور پر کمزور خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی مشکلات کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جناب روہت کمار (تبدیل شدہ نام) کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ہدف پر مبنی تعلیم کے لئے تعاون ، مالی طور پر کمزور پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معاشی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ان کا تجربہ معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو وسعت دینے اور نوجوان طلبہ کو ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے قابل بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اتر پردیش کے ضلع جالون کے گاؤں ستوہ کے رہنے والے جناب روہت نے ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم کے تعاون سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے میں اپنی تعلیمی پیش رفت جاری رکھی ہے۔
محدود مالی وسائل والے خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے روہت کو اعلیٰ تعلیم کے اخراجات پورے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مشکلات کے باوجود، ان کے خاندان نے مسلسل ان کی حوصلہ افزائی کی، تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور اپنے پیشہ ورانہ عزائم کی تکمیل کے لیے کوشش کرتے رہیں۔
ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم کے ذریعے معاونت
ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم نے ٹیوشن فیس اور تعلیم سے متعلق دیگر اخراجات کا مالی بوجھ کم کرکے روہت کی تعلیمی پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تعاوم کی بدولت وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ انجینئرنگ کی تعلیم جاری رکھنے اور اپنی توجہ تعلیمی حصول اور تکنیکی مہارتوں کی ترقی پر مرکوز کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔
روہت کے لیے اس اسکیم نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایسا موقع فراہم کیا ہے، جس کے تحت انہیں تعلیمی اخراجات پورے کرنے کی مسلسل فکر سے بڑی حد تک نجات ملی ہے۔

تکنیکی مہارتوں اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینا
فی الحال کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے روہت نے 2027 میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وہ پروگرامنگ کے علم، تجزیاتی صلاحیتوں اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
مقابلہ جاتی پروگرامنگ میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، انہوں نے لیٹ کوڈ بائی ویکلی مقابلہ 181 میں 2,410ویں رینک حاصل کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 6.57 کا مجموعی کارکردگی اشاریہ (سی پی آئی) بھی حاصل کیا ہے۔ مقابلہ جاتی پرو گرامنگ میں ان کی شرکت ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق مہارتیں فروغ دینے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
اعتماد میں اضافہ اور پیشہ ورانہ عزائم کی تکمیل
ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مالی مدد نے روہت کو زیادہ اعتماد کے ساتھ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ اس معاونت کی بدولت وہ تعلیم حاصل کرنے، اپنی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے اور کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ کے شعبے میں پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے خود کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر سکے ہیں۔
ش ح۔ ش ب۔ ق ر
U.No-7984