سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مخصوص ہاسٹل سہولیات کے ذریعے او بی سی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو مستحکم بنانا


شمالی تریپورہ کے الگاپور میں وزارت کے تعاون سے 150 نشستوں پر مشتمل او بی سی ہاسٹل، محفوظ رہائشی سہولیات اور معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 3:52PM by PIB Delhi

محفوظ اور سستی رہائشی سہولیات تک رسائی طلبہ، بالخصوص دیہی علاقوں اور سماجی و اقتصادی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مجوزہ ہاسٹل کا مقصد ضروری رہائشی سہولیات اور ایسا صحت مند ماحول فراہم کرکے رہائش سے متعلق مشکلات کو دور کرنا ہے، جو سیکھنے، ذاتی نشوونما اور تعلیمی ترقی کے لیے سازگار ہو۔

حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات نے شمالی تریپورہ کی الگاپور گرام پنچایت میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے 150 نشستوں پر مشتمل ہاسٹل کے قیام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مناسب رہائشی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے تعلیمی مواقع کو مستحکم بنانا اور طلبہ کے لیے ایسا معاون ماحول تشکیل دینا ہے، جہاں وہ اپنے تعلیمی عزائم کو پورا کر سکیں۔

مالی سال 2025-26 کے دوران شروع کیے گئے اس ہاسٹل منصوبے میں 150 طلبہ کی رہائش کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ تکمیل اور فعال ہونے کے بعد اس ہاسٹل سے توقع ہے کہ وہ 150 اہل او بی سی طلبہ کو رہائش فراہم کرے گا اور شمالی تریپورہ میں تعلیمی مواقع تک بہتر رسائی میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے طلبہ کو ایک منظم اور معاون رہائشی ماحول کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

اس منصوبے پر حکومتِ تریپورہ کا محکمہ دیہی ترقی،  دیگر پسماندہ طبقات کی بہبود کےمحکمے کی جانب سے عمل درآمد کر رہا ہے، جبکہ حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات اس کے لیے مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ یہ مشترکہ اقدام تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ میں مرکز اور ریاست کے درمیان تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مجوزہ ہاسٹل میں بجلی، مناسب صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور خاطر خواہ حفاظتی انتظامات سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان سہولیات کا مقصد ایک محفوظ، صحت مند اور معاون رہائشی ماحول کو یقینی بنانا ہے، تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر پوری توجہ مرکوز کر سکیں۔

رہائشی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ، اس ہاسٹل کو او بی سی طلبہ میں تعلیمی امتیاز، قائدانہ صلاحیتوں اور ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کے مرکز کے طور پر بھی تشکیل دینے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو ریفریشر پروگراموں اور ہنرمندی پر مبنی تربیتی کورسز میں شرکت کے لیے بھی ترغیب دینا ہے، تاکہ وہ ایسی صلاحیتیں اور مہارتیں حاصل کر سکیں جو مستقبل میں ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ عزائم کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں۔

یہ اقدام جامع تعلیم، مواقع تک مساوی رسائی اور پسماندہ طبقات کے لیے معاون تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تئیں وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے اور وِکست بھارت@2047 کے وسیع تر وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

***

ش ح۔ش ت۔ ر ب

U.NO.7981


(ریلیز آئی ڈی: 2339107) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी