اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کی درآمد سے متعلق مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے فولاد کی وزارت 25 نومبر کو اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 11:38AM by PIB Delhi

فولاد کی وزارت 25 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے نیتا جی نگر میں واقع جی پی او اے-3 کی تیسری منزل پر اسٹیل روم میں فولاد کی درآمد سے متعلق مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی۔ کمپنیاں اور انجمنیں اس اوپن ہاؤس میں مذکورہ موضوعات سے متعلق اپنے مسائل پیش کر سکتی ہیں۔ اس میں شرکت کے لیے خواہش مند ادارے مقررہ تاریخ پر شرکت کا وقت حاصل کرنے کی غرض سے  tech-steel[at]nic[dot]in  پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔

ای میل بھیجتے وقت درج ذیل معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں:

1. کمپنی یا انجمن کا نام

2. صنعت اور مصنوعات کی نوعیت، مثلاً آٹوموبائل، ایرو اسپیس، ٹیلی مواصلات، دفاع وغیرہ

3. مسئلہ ایس آئی ایم ایس، سرل ایس آئی ایم ایس یا کیو سی او سے استثنا سے متعلق ہے

4. اگر کوئی درخواست دی گئی ہے تو ایس آئی ایم ایس، سرل ایس آئی ایم ایس یا کیو سی او سے استثنا کی درخواست کا حوالہ

5. مسئلے کی مختصر تفصیل (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ)

6. شرکت کرنے والے نمائندے کا نام اور عہدہ (کسی تیسرے فریق کو نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی)

7. نمائندے کے رابطے کی تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل)

اوپن ہاؤس صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا اور شرکت کے لیے مخصوص وقت ای میل کے ذریعے بتایا جائے گا۔ انتظامی مشکلات کے پیش نظر موقع پر پہنچ کر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ اداروں کو شرکت کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

فولاد کی درآمد کے سلسلے میں ایس آئی ایم ایس، سرل ایس آئی ایم ایس یا کیو سی او سے استثنا سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والی کمپنیوں اور انجمنوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت حاصل کرنے کے لیے 22 نومبر 2026 کو شام 6 بجے تک مذکورہ ای میل پتے پر اپنی درخواست بھیج دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ن م۔

U- 7956


(ریلیز آئی ڈی: 2338901) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati