پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 NOV 2026 8:10PM by PIB Delhi
پیشہ ورانہ حفاظتی تربیت، میکانائزڈ صفائی کے طریقوں اور ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) کے بارے میں بیداری تک رسائی سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے کاموں میں مصروف صفائی کارکنوں کی صحت، وقار اور پیشہ ورانہ بہبود کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جناب روشن کمار (نام تبدیل شدہ) کا پیشہ ورانہ صحت کے خطرات سے محفوظ کام کے طریقوں کو اپنانے تک کا سفر پیشہ ورانہ حفاظت کو مضبوط بنانے، محنت کے وقار کو فروغ دینے اور صفائی کارکنوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے میں ہدف شدہ صلاحیت سازی کی مداخلتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
جناب روشن، میسورو، کرناٹک میں شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ صفائی کارکن نے بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کی نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینیٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم کے ذریعے محفوظ کام کے طریقوں کو اپنایا۔
گذشتہ دس برسوں سے میسور سٹی کارپوریشن کے ساتھ آؤٹ سورس سیور اور سیپٹک ٹینک کارکن کے طور پر کام کرنے کے بعد، روشن اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تئیں پرعزم رہے ہیں۔ تاہم، ملازمت کی غیر یقینی صورت حال، محدود اجرت اور خطرناک فضلے کے طویل عرصے تک سامنے رہنے سے ان کی پیشہ ورانہ صحت اور ذاتی بہبود متاثر ہوئی۔ کام کے لیے میسورو میں رہتے ہوئے، ان کا اہلِ خانہ ان کے آبائی گاؤں میں رہتا ہے۔
2026 میں، روشن نے نمستے اسکیم کے تحت پیشہ ورانہ حفاظت اور میکانائزڈ صفائی کی تربیت حاصل کی، جو 45 صفائی کارکنوں کے ایک بیچ کا حصہ تھے۔ تربیت میں محفوظ صفائی کے طریقوں، پیشہ ورانہ صحت کی بیداری، میکانائزڈ صفائی اور ذاتی حفاظتی آلات کے مسلسل استعمال کے طویل مدتی فوائد پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے کاموں میں مصروف صفائی کارکنوں کے لیے، منظم تربیت اور صلاحیت سازی کے مواقع تک رسائی پیشہ ورانہ حفاظت اور طرز عمل کی تبدیلی کا ایک اہم محرک ہے۔ ان مداخلتوں نے روشن کو کام کی جگہ کے خطرات، احتیاطی حفاظتی اقدامات اور اپنی صحت اور بہبود کو ترجیح دینے کی اہمیت کے بارے میں جامع سمجھ پیدا کرنے میں مدد کی۔

تربیت کے بعد، روشن نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ذاتی حفاظتی آلات کا استعمال مستقل طور پر اپنایا ہے۔ پیشہ ورانہ حفاظت کی بہتر بیداری کے ساتھ، وہ اب اپنی ذاتی حفاظت کے تئیں زیادہ اعتماد اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ اپنے کام سے رجوع کرتے ہیں۔
اگرچہ تربیتی امداد غیر مالیاتی تھی اور اس کے نتیجے میں ان کی آمدنی میں براہ راست اضافہ نہیں ہوا، لیکن اس نے انھیں ایسے طریقوں کو اپنانے کے قابل بنایا ہے جو پیشہ ورانہ صحت کے خطرات کو کم کرتے ہیں اور محفوظ کام کے حالات کو فروغ دیتے ہیں۔ وہ اپنے اہلِ خانہ کے لیے زیادہ ملازمت کے استحکام اور ایک محفوظ مستقبل کی خواہش رکھتے ہیں۔
پیشہ ورانہ حفاظتی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ، نمستے اسکیم کا مقصد میکانائزڈ صفائی، طرز عمل کی تبدیلی، صلاحیت سازی اور صفائی کارکنوں کی سماجی و اقتصادی تفویضِ اختیارات کو فروغ دینا ہے، اس طرح انھیں صحت مند، محفوظ اور زیادہ باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔
یہ پہل سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے پیشہ ورانہ حفاظت، میکانائزڈ صفائی، سماجی تفویضِ اختیارات اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے تئیں پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو سوچھ بھارت اور وِکست بھارت@2047 کے وسیع تر وژن میں حصہ ڈالتی ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7939