سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ کے ذریعے تعلیمی اور تحقیقی مواقع کو فروغ


اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے راجیش کمار کو درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ کے تحت پی ایچ ڈی کرنے کا موقع ملا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 NOV 2026 6:21PM by PIB Delhi

اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی مواقع تک رسائی تعلیمی میدان میں امتیازی کارکردگی، پیشہ ورانہ ترقی اور سماجی و اقتصادی خودمختاری کے فروغ میں بالخصوص درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محقق جناب راجیش کمار (تبدیل شدہ نام)، حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت مالی امداد حاصل کرکے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

تعلیم اور تحقیق میں گہری دلچسپی رکھنے والے راجیش کمار معاون پروفیسر بننے اور اعلیٰ تعلیمی شعبے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کے تعلیمی عزائم، تعلیمی ترقی اور پیشہ ورانہ پیش رفت کے تئیں ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

راجیش کمار کو 2020 میں این ایف ایس سی اسکیم کے تحت مالی امداد ملنا شروع ہوئی، جس میں فیلوشپ کی مالی اعانت، مکان کا کرایہ الاؤنس (ایچ آر اے) اور متفرق اخراجات کے لیے مالی امداد شامل ہے۔ اس امداد سے انہیں ڈاکٹریٹ کی تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں سے وابستہ مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی ہے۔

ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے والے محققین کے لیے مسلسل مالی امداد تک رسائی تعلیمی ترقی میں اہم معاون ثابت ہوتی ہے۔ فیلوشپ مالی استحکام فراہم کرتی ہے، جبکہ مکان کا کرایہ الاؤنس رہائش سے متعلق اخراجات پورے کرنے اور متفرق اخراجات کے لیے مالی امداد تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق اخراجات کی تکمیل میں مدد دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Screenshot2026-11-19182104_20261119182211_de340e.png

اسکیم کے تحت امداد ملنے کے بعد سے راجیش کمار نے اپنی مالی حالت میں بہتری اور زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔ اس امداد کی بدولت وہ اپنے تعلیمی مقاصد پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ معاون پروفیسر بننے کے اپنے پیشہ ورانہ عزائم کی تکمیل کے لیے بھی کوششیں جاری رکھ سکے ہیں۔

مالی امداد فراہم کرنے کے علاوہ، این ایف ایس سی اسکیم کا مقصد درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں تعلیمی امتیاز، تحقیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے، جس کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیم میں ان کی شمولیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

راجیش کمار کا تعلیمی سفر ہنر کو پروان چڑھانے، تحقیقی مواقع کو مستحکم کرنے اور محققین کو اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ عزائم پورے کرنے کے قابل بنانے میں ہدف پر مبنی تعلیمی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ اقدام تعلیمی خودمختاری، جامع سماجی و اقتصادی ترقی اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مواقع تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانے کے تئیں وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو وکست بھارت 2047 کے وسیع تر وژن کی تکمیل میں معاون ہے۔

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7926

 


(ریلیز آئی ڈی: 2338741) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी