لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے محترمہ اندرا گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 NOV 2026 5:46PM by PIB Delhi

 

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

اس موقع پر راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملکارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ محترمہ سونیا گاندھی، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے بھی محترمہ اندرا گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے بھی محترمہ اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محترمہ اندرا گاندھی کی تصویر کی نقاب کشائی 19 نومبر 1987 کو بھارت کے اس وقت کے صدر جناب آر وینکٹ رمن نے سمودھان سدن کے سینٹرل ہال (اس وقت کا پارلیمنٹ ہاؤس) میں کی تھی۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7917

 


(ریلیز آئی ڈی: 2338647) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी