مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے دفتر  کی جانب سے دہلی میں پنشن یافتگان کی شکایات کے ازالے کیلئے دسمبر میں پنشن عدالت کا انعقادکیا جائےگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 NOV 2026 4:47PM by PIB Delhi

 

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے دفتر کی جانب سے دہلی  میں4 دسمبر 2026 کو پنشن یافتگان کی شکایات کے ازالے کے لئے پنشن عدالت منعقد کی جائے گی۔ اس میں محکمۂ مواصلات، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے دہلی سرکل کے ان پنشن یافتگان کی شکایات پر غور کیا جائے گا، جو دہلی این سی آر میں مقیم ہیں اور جن کے پنشن سے متعلق معاملات (پی پی او جاری کرنے، سروس بُکس کی دیکھ بھال، پنشن کی ادائیگی وغیرہ) کا ریکارڈ دفتر پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے پاس موجود ہے۔ یہ پنشن عدالت کانفرنس ہال، سنچار لیکھا بھون، دفتر پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، پرساد نگر، نئی دہلی-110005 میں منعقد ہوگی۔

پنشن یافتگان پنشن کے تصفیے اور ادائیگی سے متعلق اپنی ان شکایات کے حوالے سے اس پنشن عدالت میں شرکت کر سکتے ہیں، جو تاحال زیر التوا ہیں۔ انہیں موقع پر ہی دفتر پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے ذریعے اپنی شکایات کا ازالہ کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے پنشن یافتگان درج ذیل طریقوں سے 27 نومبر 2026 تک یا اس سے پہلے اپنا اندراج کرا سکتے ہیں:

  1. ای میل cca.dl-dot[at]nic[dot]in
  2. ٹول فری ہیلپ لائن نمبر: 1800118119
  3. ڈاک کاپتہ: سنچارلیکھابھون،پرسادنگر،نئی دہلی-110005

پنشن یافتگان سے درخواست ہے کہ اپنی شکایات درج کراتے وقت درج ذیل معلومات فراہم کریں:

  • پنشن یافتہ / خاندانی پنشن یافتہ کا نام
  • پنشن ادائیگی آرڈر (پی پی او) نمبر
  • سروس کی آخری اکائی کا نام
  • ریٹائرمنٹ کی تاریخ / وفات کی تاریخ
  • شکایت کی مکمل تفصیلات
  • رابطہ نمبر

پرنسپل سی سی اے  دفتر، دہلی بروقت اور مؤثر پنشن خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

نوٹ: پنشن عدالت میں عدالتی مقدمات سے متعلق شکایات پر غور نہیں کیا جائے گا۔ یہاں صرف پہلے سے درج شدہ شکایات پر ہی غورکیاجائے گی۔

 

***

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U.NO.7910

 


(ریلیز آئی ڈی: 2338633) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी