پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 NOV 2026 4:31PM by PIB Delhi
انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائیڈ فارمولیشن ٹیکنالوجی (آئی پی ایف ٹی)، گروگرام، حکومتِ ہند کی کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے محکمۂ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔ اس نے بایوسٹیمولینٹس کی جانچ اور تجزیاتی سہولتوں کے لیے آئی ایس او/آئی ای سی 17025:2017 کے تحت نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) سے منظوری حاصل کرکے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔
منظوری کا یہ سرٹیفکیٹ، جس کا نمبر NABLT1026HR19813(TC-14306 کی جگہ) ہے، 15 اگست 2030 تک مؤثر ہے۔ یہ منظوری منظور شدہ دائرۂ کار کے تحت جانچ کی سرگرمیوں کے لیے ادارے کی تکنیکی اہلیت اور معیار کے انتظامی نظام کو تسلیم کرتی ہے۔

یہ کامیابی حکومتِ ہند کے 25 ستمبر 2025 کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن نمبر 4242 کے بعد حاصل ہوئی ہے، جو کھاد (غیر نامیاتی، نامیاتی یا مخلوط) (کنٹرول) حکم، 1985 کے تحت جاری کیا گیا تھا۔ اس حکم کی شق (C1) 29کے تحت آئی پی ایف ٹی، گروگرام کو ضابطے کے شیڈول VI کے حصہ C میں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق معائنہ کاروں کے ذریعے جمع کیے گئے بایوسٹیمولینٹ کے نمونوں کے تجزیے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اس قانونی منظوری کے بعد آئی پی ایف ٹی نے آئی ایس او/آئی ای سی 17025:2017 اور کھاد (غیر نامیاتی، نامیاتی یا مخلوط) (کنٹرول) حکم، 1985 کے قابلِ اطلاق تقاضوں کے مطابق اپنی تجربہ گاہوں کے بنیادی ڈھانچے، تجزیاتی طریقۂ کار، معیار کے انتظامی نظام اور تکنیکی اہلیت کو مستحکم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔
ادارے نے اپنی تجزیاتی صلاحیتوں، جانچ کے ضابطوں، معیار کی یقین دہانی کے طریقوں اور تجربہ گاہوں کے انتظامی نظام کو منظم انداز میں مستحکم کیا، جس کے نتیجے میں اسے این اے بی ایل کی منظوری حاصل ہوئی۔
یہ کامیابی آئی پی ایف ٹی کے سائنس دانوں، تکنیکی عملے، معیار کے انتظامی شعبے کی ٹیم اور معاون عملے کے اجتماعی عزم اور ان کی لگن سے کی گئی کوششوں کی عکاس ہے۔ ان کی مسلسل محنت اور سائنسی خدمات نے ادارے کی اس اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
توقع ہے کہ اس منظوری سے بایوسٹیمولینٹس کی جانچ کی قابلِ اعتماد حیثیت اور ساکھ مزید مستحکم ہوگی اور ہندوستان میں بایوسٹیمولینٹس سے متعلق ضابطہ جاتی نظام کے مؤثر نفاذ، معیار کی یقین دہانی اور ضابطوں کی تعمیل میں مدد ملے گی۔ اس سے زرعی شعبے میں سرکاری اداروں، ضابطہ جاتی حکام، صنعت اور دیگر متعلقہ فریقوں کو سائنسی بنیادوں پر مستند تجزیاتی خدمات فراہم کرنے کے آئی پی ایف ٹی کے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔
حکومت کے گزٹ کے ذریعے قانونی منظوری حاصل کرنے سے لے کر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تجربہ گاہوں کے معیار کے تحت منظوری حاصل کرنے تک، یہ کامیابی سائنسی معیار میں برتری اور ادارہ جاتی استحکام کی جانب آئی پی ایف ٹی کی مسلسل کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کی عکاس ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائیڈ فارمولیشن ٹیکنالوجی (آئی پی ایف ٹی)، گروگرام، حکومتِ ہند کی کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے محکمۂ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔
1991 میں قائم کیا گیا یہ ادارہ کیڑے مار ادویات کی تیاری کے سائنس اور ٹیکنالوجی، تجزیاتی خصوصیات کے تعین، حیاتیاتی جانچ اور ابتدائی پیمانے پر عملی مظاہرے کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کے لیے وقف ہے۔ آئی پی ایف ٹی تحقیق، تجزیاتی جانچ، ضابطہ جاتی مطالعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے زرعی کیمیکلز کے شعبے کو سائنسی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ا ک۔اش ق
Urdu_Release_ 7908