صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارتِ صحت نے ادویاتی گیسوں، خالی جیلیٹن کیپسولوں اور جراثیم کش سیال مادّوں کے لیے ضابطہ جاتی لچک فراہم کرنے کی غرض سے ڈرگس رولز، 1945 میں ترمیم کی تجویز پیش کی


مجوزہ ترمیم کا مقصد ترمیم سے قبل کے شیڈول ایم کے تحت دستیاب استثنیٰ کو برقرار رکھنا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 NOV 2026 1:01PM by PIB Delhi

وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے 6 نومبر کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن نمبرجی ایس آر985(ای) کے ذریعے ڈرگس رولز، 1945 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کا مقصد بھارت کے سرکاری گزٹ میں شائع شدہ مسودے کے تحت بعض اقسام کی ادویات، یعنی ادویاتی گیسوں، خالی جیلیٹن کیپسولوں اور جراثیم کش سیال مادّوں کے لیے ترمیم شدہ شیڈول ایم کے تحت ضابطہ جاتی لچک فراہم کرنا ہے۔

مجوزہ ترمیم ان متعلقہ فریقوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیشِ نظر پیش کی گئی ہے، جن میں ان مصنوعات کے زمرے پر 28 دسمبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر985(ای) کے ذریعے مشتہر کردہ ترمیم شدہ شیڈول ایم کی بعض دفعات کے اطلاق کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اس معاملے پر ڈرگس ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ (ڈی ٹی اے بی) نے 16 فروری 2026 کو منعقدہ اپنے 93ویں اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کیا۔ بورڈ نے مشاہدہ کیا کہ ترمیم شدہ شیڈول ایم کے تحت بعض تقاضے ادویاتی گیسوں، خالی جیلیٹن کیپسولوں اور جراثیم کش سیال مادّوں کے تیاری کے عمل سے مطابقت نہیں رکھتے۔ چنانچہ بورڈ نے سفارش کی کہ ان زمروں کے لیے شیڈول ایم میں ترمیم سے قبل دستیاب استثنیٰ کو برقرار رکھا جائے۔

مجوزہ ترمیم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ضابطہ جاتی تقاضوں کو ادویات کے مخصوص زمروں کی نوعیت اور ان کے تیاری کے عمل کے مطابق مناسب طور پر ہم آہنگ کیا جائے، جبکہ مؤثر ضابطہ جاتی نگرانی بھی برقرار رہے۔ اس کے تحت لائسنس جاری کرنے والے حکام کو متعلقہ سائنسی اور عملی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعات کے لحاظ سے مخصوص فیصلے کرنے کا اختیار بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس تجویز سے معیار، تحفظ یا ضابطہ جاتی نگرانی کے قابلِ اطلاق معیارات میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اس کے بجائے، اس کا مقصد قابلِ اطلاق معیار کے تقاضوں کی مسلسل تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے ایک عملی اور مصنوعات کی نوعیت کے مطابق مخصوص ضابطہ جاتی نظام فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ فریقوں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسودہ نوٹیفکیشن کے سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے مقررہ مدت کے اندر اپنی اعتراضات اور تجاویز، اگر کوئی ہوں، پیش کریں۔ اپنی آرا اور تجاویز حکومتِ ہند کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے انڈر سکریٹری (ڈرگس)، کرتویہ بھون-1، نئی دہلی – 110011 کو ارسال کی جا سکتی ہیں یا ای میل کے ذریعے drugsdiv-mohfw[at]gov[dot]in پر بھیجی جا سکتی ہیں۔

مسودہ گزٹ نوٹیفکیشن درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے: https://egazette.gov.in/(S(v14ga5sxvesv0yfxhdm40iu0))/ViewPDF.aspx

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7886


(ریلیز آئی ڈی: 2338387) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati