پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 NOV 2026 12:27PM by PIB Delhi
بھارتیہ فضائیہ (آئی اے ایف) اور سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی (سی ایس یو)، نئی دہلی نے اگنی ویر وایو کے لیے یوگا میں منظم تعلیم اور سند حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب فضائیہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ایئر آفیسر انچارج پرسنل نے کی۔ اس مفاہمت نامے پر بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (تعلیم) اور سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کی جانب سے عزت مأب وائس چانسلر نے دستخط کیے۔
یہ اشتراک بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تعاون سے اگنی ویر وایو کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، مہارتوں میں اضافہ کرنے اور ان کے لیے تعلیم کے وسیع تر مواقع فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔


********
ش ح۔ ش ب ۔ ص ج
U. No-7884