زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 NOV 2026 7:39PM by PIB Delhi
ڈائیورسیفارم-بھارت کے ذریعے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، بھارت میں کم از کم 1,000 کمیونٹی سیڈ بینک (سی ایس بی) ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ڈیجیٹل اٹلس نے پہلے ہی ان کمیونٹی کی قیادت والے اداروں میں سے 652 کی نقشہ سازی کی ہے، جو بھارت کے متنوع کمیونٹی سیڈ بینکوں کو سمجھنے، مضبوط بنانے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ نتائج 17 اور 18 نومبر 2026 کو این اے ایس سی، نئی دہلی میں دو دنوں تک منعقدہ سی ایس بی کی ترقی کے لیے قومی سیمینار میں شیئر کیے گئے۔ ان میں سی ایس بی کے پروفائلز کے ساتھ ایک جی آئی ایس پر مبنی اٹلس، سی ایس بی کی اقسام پر ایک پالیسی بریف، اوڈیشہ میں سی ایس بی کے لیے ایک روڈ میپ، اور ایک نئی صلاحیت سازی کی دستی کتاب شامل ہے۔
اس مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، نئی دہلی میں رائل نارویجن سفارت خانے کی سفیر محترمہ مے-ایلن اسٹینر نے کہا کہ سفارت خانے نے پورے بھارت میں کمیونٹی سیڈ بینکوں کے لیے پروجیکٹ کی وسیع نقشہ سازی اور حمایت کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت اور ناروے کے درمیان شراکت داری کا ایک اہم جزو ہے۔
ڈاکٹر ریجین اینڈرسن، ریسرچ پروفیسر، فریڈجوف نینسن انسٹی ٹیوٹ (ایف این آئی)، ناروے، نے بھی ڈائیورسیفارم-بھارت کے بنیادی شراکت داروں کے طور پر ایف این آئی اور ایم ایس ایس آر ایف کے درمیان تین سالہ تعاون سے کئی نتائج شیئر کیے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پورے بھارت میں کام کرنے والے کمیونٹی سیڈ بینکوں کو ایک ساتھ لاتا ہے اور ان کی طاقتوں اور اجتماعی کوششوں کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔
ڈاکٹر رنگالکشمی آر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم ایس ایس آر ایف نے کہا کہ سی ایس بی صرف گوداموں سے زیادہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان-سیتو تحفظ کے لیے ایک زندہ ادارہ ہیں جو کسانوں کی لچک پیدا کرتا ہے۔
ڈائیورسیفارم-بھارت ایک پروجیکٹ ہے جس کی قیادت فریڈجوف نینسن انسٹی ٹیوٹ (ایف این آئی) اور ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن (ایم ایس ایس آر ایف) کر رہے ہیں جس کا مقصد کمیونٹی سیڈ بینکوں کے ذریعے بیج کے نظام کو مضبوط بنا کر چھوٹے کسانوں کے لیے خوراک، غذائیت اور روزی روٹی کو بہتر بنانا ہے۔
پالیسی کی رہ نمائی کے لیے چھ اقسام، اوڈیشہ میں سی ایس بی کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ایک روڈ میپ
جامع مطالعہ نے انتظامی ڈھانچے کی بنیاد پر چھ سی ایس بی کی اقسام کی نشان دہی کی تھی۔ ان ادارہ جاتی اختلافات کی نشان دہی ہدف شدہ اور موثر پالیسی حمایت کے لیے اہم ہے۔
پروجیکٹ کے تحت ایک اور پالیسی بریف اوڈیشہ میں سی ایس بی کے لیے 10 نکاتی روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ ریاست میں سی ایس بی کو فعال کرنے والے ماحول کو تشکیل دینے اور برقرار رکھنے کے لیے محکمہ زراعت اور کسانوں کے تفویضِ اختیارات کے تحت ایک سیکرٹریٹ کی سفارش کرتا ہے۔
دستی کتاب سی ایس بی کے قیام اور برقرار رکھنے کے لیے عملی رہ نمائی پیش کرتی ہے
اوڈیشہ، پائلٹ ریاست میں کیے گئے گہرائی سے کیس اسٹڈیز کی بنیاد پر ایک صلاحیت سازی کی دستی کتاب بھی تیار کی گئی۔ تکنیکی رہ نمائی، تنظیمی طریقوں اور پالیسی کی مطابقت کو یکجا کرتے ہوئے، یہ بھارت میں سی ایس بی قائم کرنے، انتظام کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ایک عملی رہ نمائی ہے۔
اس دستی کتاب کو ڈاکٹر تریلوچن موہاپاترا، چیئرپرسن، پودوں کی اقسام اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے اتھارٹی (پی پی وی ایف آر اے) نے نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس، نئی دہلی میں جاری کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پی پی وی ایف آر اے کی سی ایس بی کے لیے حمایت کو نوٹ کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ اب جب کہ حکومتی حمایت بڑھ رہی ہے، انھیں یقین ہے کہ کمیونٹی سیڈ بینک پھلیں پھولیں گے۔
قانونی اور پالیسی کا منظر نامہ
ڈائیورسیفارم-بھارت پروجیکٹ نے سی ایس بی کے لیے رکاوٹوں اور مواقع کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے بھارت میں قانونی اور پالیسی کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیا۔ پودوں کی اقسام اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کا ایکٹ (پی پی وی ایف آر اے) اور قومی حیاتیاتی تنوع ایکٹ کو سی ایس بی کو مضبوط بنانے میں ان کی ظاہر شدہ صلاحیت کے لیے شناخت کیا گیا۔
پدم شری ڈاکٹر پی ایل گوتم، سابق چیئرپرسن، پی پی وی ایف آر اے اور این بی اے نے کہا کہ کسانوں کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے، گفت و شنید میں دونوں قوانین کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کی ضرورت ابھری۔ انھوں نے مزید کہا کہ حیاتیاتی تنوع انسانیت کا ایک مشترکہ ورثہ ہے، جو قوانین کے بنیادی اصول کا غماز ہے۔
ڈاکٹر دیویندر کمار یادو، ڈائریکٹر، آئی سی اے آر-نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسز، اور ڈی ڈی جی (کراپ سائنس)، آئی سی اے آر، نے زور دیا کہ کمیونٹی جین بینکوں اور قومی جین بینکوں کو باہمی تعاون سے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ ان کی سفارش کی بازگشت کرتے ہوئے، پدم شری ڈاکٹر پی ایل گوتم نے بھی پرعزم فنڈنگ اور صلاحیت سازی کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
سی ایس بی دستی کتاب، ڈیجیٹل اٹلس اور سی ایس بی کی اقسام پر پالیسی بریف کے لیے، براہ کرم https://communityseedbanks.in/ پر کلک کریں۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7867