پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 NOV 2026 7:14PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی میں بھارت منڈپم میں جاری 45ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے پویلین نے 17 نومبر 2026 تک تقریباً 29.56 لاکھ روپے کی مجموعی فروخت درج کی ہے، جو دیسی مصنوعات اور روایتی دستکاری کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا غماز ہے۔

مجموعی فروخت میں 16 نومبر 2026 تک درج 17.37 لاکھ روپے کے مقابلے میں تقریباً 70 فیصد کا متاثر کن اضافہ درج کیا گیا ہے، جس میں ایک ہی دن میں تقریباً 12.19 لاکھ روپے کی اضافی فروخت شامل ہے۔ مجموعی فروخت میں 15 نومبر 2026 تک درج 5.50 لاکھ روپے کے مقابلے میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ بھی ہوا ہے، جو صارفین کی بڑھتی ہوئی سرپرستی اور حصہ لینے والے کاریگروں اور کاروباریوں کے لیے مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے مواقع کی نشان دہی کرتا ہے۔

وزارت کا پویلین، جو ہال نمبر 5، گراؤنڈ فلور، آئی ٹی پی او میں واقع ہے، بھارت کی متنوع فن کارانہ روایات، دیسی مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں کی نمائش کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے، جب کہ روایتی کاریگروں اور صارفین کے درمیان براہ راست تعامل کو آسان بناتا ہے۔

وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ 19 ریاستوں کے 130 سے زیادہ کاریگر جاری تجارتی میلے میں وزارت کے تین اعلیٰ کارپوریشنوں، یعنی نیشنل شیڈولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔
اہلکار نے زور دے کر کہا کہ آئی آئی ٹی ایف 2026 میں وزارت کے تین اعلیٰ کارپوریشنوں کی شرکت مارکیٹ کے روابط کو مضبوط بنانے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور پسماندہ اور محروم طبقات کی سماجی و اقتصادی تفویضِ اختیارات کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار کو مزید نمایاں کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پویلین روایتی ہینڈلومز، پیچیدہ دستکاری، ہاتھ سے بنے زیورات، ٹیکسٹائل، جوتے، ہاتھ سے بنی اشیا اور دیگر دیسی مصنوعات کی ایک متنوع رینج پیش کرتا ہے، جو ملک کے مختلف خطوں کی مخصوص فن کارانہ روایات اور بھرپور ثقافتی ورثے کا غماز ہے۔
اہلکار نے کہا کہ فروخت میں مسلسل اضافہ روایتی کاریگروں کی مہارتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری صلاحیتوں کی بڑھتی ہوئی پہچان کو اجاگر کرتا ہے۔ آئی آئی ٹی ایف جیسی قومی سطح کی نمائشیں کاریگروں کو مصنوعات کی نمائش کو بڑھانے، اپنی صارفین کی بنیاد کو وسعت دینے اور اپنے اقتصادی امکانات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک سازگار پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ براہ راست فروخت کو آسان بنانے کے علاوہ، تجارتی میلہ حصہ لینے والے کاریگروں کو صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو سمجھنے، عصری مارکیٹ کے رجحانات کو تلاش کرنے، نئے کاروباری روابط قائم کرنے اور طویل مدتی کاروباری ترقی کے لیے راستے کی نشان دہی کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ جناب وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصول کی رہ نمائی میں، وزارت شیڈولڈ کاسٹس، بیک ورڈ کلاسز، صفائی متراس اور ڈی-نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹیز) سے تعلق رکھنے والے کاریگروں اور کاروباریوں کے درمیان زیادہ اقتصادی شرکت اور خود انحصاری کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہلکار نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف 2026 میں وزارت کی شرکت کی ایک اہم خصوصیت TULIP (روایتی کاریگروں کی ترقی کا ذریعہ معاش پروگرام) برانڈ کا فروغ ہے، جو کاریگروں کی بنائی ہوئی مصنوعات کے لیے ایک الگ مارکیٹ شناخت قائم کرنے اور گھریلو اور بین الاقوامی صارفین کے درمیان ان کی پہچان کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ TULIP پہل حال ہی میں جناب مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات، ڈاکٹر ویریندر کمار نے قومی راجدھانی میں دلّی ہاٹ میں شلپ سماگم میلے کے دوران اِفتتاح کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ اس پہل کا مقصد روایتی دستکاری کو عصری مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ مربوط کرنا، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنا، اور کاریگروں کے لیے پائیدار آمدنی پیدا کرنے کے مواقع کو آسان بنانا ہے۔
اہلکار نے تبصرہ کیا کہ TULIP برانڈ کے فروغ اور نمایاں قومی سطح کی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے، وزارت ایک جامع کاروباری ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جو روایتی کاریگروں کو اپنی مہارتوں اور دیسی علم کو پائیدار اقتصادی مواقع میں تبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ وزارت کے پویلین کے زائرین کو بھارت کے متنوع ثقافتی اور فن کارانہ ورثے کا تجربہ کرنے، کاریگروں کے ساتھ براہ راست گفت و شنید کرنے اور مستند، دیسی اور ہاتھ سے بنی مصنوعات خرید کر ان کی اقتصادی تفویضِ اختیارات میں حصہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔

جاری 45واں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلہ 2026، جس کا اِفتتاح 13 نومبر 2026 کو ہوا تھا، تجارت، کاروبار، انٹرپرینیورشپ اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم پیش کرتا ہے، جو متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں اور صارفین کو ایک ساتھ لاتا ہے۔
آئی آئی ٹی ایف 2026 میں حوصلہ افزا فروخت کی کارکردگی اور صارفین کی مسلسل مصروفیت کے ساتھ، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت بھارت کے روایتی فن کارانہ ورثے کو محفوظ رکھنے، دیسی مصنوعات کو فروغ دینے، پائیدار ذریعہ معاش کو مضبوط بنانے اور وِکست بھارت@2047 کے وژن سے آہنگ جامع سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کی تصدیق جاری رکھے ہوئے ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7859