مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوتیرادتیہ سندھیا گوالیار میں بننے والے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کے لیے بھوپال میں منعقدہ 'لیٹر آف انٹینٹ' تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے


ممکنہ سرمایہ کاروں کے درمیان اراضی کی تخصیص کے لیے 'لیٹر آف انٹینٹ' تقسیم کیے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 6:25PM by PIB Delhi

گوالیار میں ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کے قیام کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 19 نومبر 2026 کو بھوپال میں 'لیٹر آف انٹینٹ' تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس پروگرام میں مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور مواصلات و شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا کے ساتھ ٹیلی کام صنعت اور صنعتی انجمنوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

یہ تقریب خطے میں ٹیلی کام مینوفیکچرنگ کی سہولیات قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی دلچسپی کو ٹھوس مواقع میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ اراضی کی تخصیص کے لیے 'لیٹر آف انٹینٹ' کی تقسیم سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی ترقی میں حصہ لینے اور بھارت کی گھریلو مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

گوالیار میں مجوزہ ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کو ایشیا کے پہلے مربوط ٹیلی کام مینوفیکچرنگ کلسٹر کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ زون موبائل آلات، آپٹیکل فائبر، ٹیلی کام کے سازوسامان اور نئی نسل کی 5جی اور 6جی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی، جدت طرازی اور تکنیکی شراکت داری کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

اس پہل کے تحت مرکزی حکومت منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 493 کروڑ روپے کی 100 فیصد مالی امداد فراہم کر رہی ہے، جبکہ مدھیہ پردیش حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار مراعات کے ساتھ تقریباً 170 ایکڑ اراضی مفت فراہم کی ہے۔ منصوبے کی ترقی کے لیے ایک خصوصی مقصد کی حامل کمپنی یعنی اسپیشل پرپز وہیکل بھی قائم کی گئی ہے، جس میں مدھیہ پردیش حکومت کی 51 فیصد اور محکمہ ٹیلی مواصلات کی 49 فیصد حصص داری شامل ہے۔

یہ پہل 'آتم نربھر بھارت' کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد گھریلو ویلیو چینوں کو مضبوط بنانا، ملکی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، درآمدات پر انحصار کم کرنا، برآمدات کو بڑھانا اور بھارت کو ٹیلی کام مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے لیے ایک قابلِ اعتماد عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔

اس پروگرام میں مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے منصوبے اور اس کے لائحہ عمل پر ایک پریزنٹیشن پیش کی جائے گی، جس کے بعد ٹیلی کام مینوفیکچرنگ کے حوالے سے حکومتِ ہند کے وژن پر خطاب ہوگا۔ صنعت کے نمائندے سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس تقریب میں 'لیٹر آف انٹینٹ' کی تقسیم بھی شامل ہوگی، جس کے بعد مرکزی وزیرِ مواصلات اور مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ خطاب کریں گے۔

ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی ترقی سے مدھیہ پردیش کے صنعتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے، تکنالوجی پر مبنی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ ٹیلی کام مینوفیکچرنگ، جدت طرازی اور تکنیکی ترقی کے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے بھارت کے وسیع تر عزم میں بھی اپنا تعاون دے گا۔

اس پہل قدمی کے ذریعے، حکومت ہند عزت مآب وزیرِ اعظم کے 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کے تحت ایک مضبوط، خود کفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی ٹیلی کام مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے۔

 

مزید معلومات کے لیے محکمہ ٹیلی مواصلات کے سوشل میڈیا ہینڈلز فالو کریں:-

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7856


(ریلیز آئی ڈی: 2338137) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी