پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 NOV 2026 2:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران 17 نومبر 2026 کو روم میں اٹلی کی سرکردہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
وزیر موصوف نے والٹر ٹوسٹو ایس پی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب لوکا ٹوسٹو، نورڈ امپیانٹی سسٹم ایس آر ایل کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب گیان پیئرو گاگلیارڈی، ایٹی ٹیک کے چیئرمین جناب گیانی لیٹیری، میگالڈی گرین انرجی کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ لیٹیزیا میگالڈی اور براکو امیجنگ ایس پی اے کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب فُلوِیو رینولڈی براکو سے ملاقات کی۔
بات چیت میں بھارت میں اٹلی کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بھارتی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان کمپنیوں نے اپنی ٹیکنالوجیز بھارت لانے اور مینوفیکچرنگ، ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال، حرارتی توانائی کے ذخیرے اور ادویہ سازی کے اجزا جیسے شعبوں میں بھارتی صنعت کے ساتھ اشتراک کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
جناب پیوش گوئل نے کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کی گئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور انہیں بھارتی صنعت کے ساتھ شراکت داری کرنے کی ترغیب دی، جس میں بھارت کے بنیادی ڈھانچے، ہوا بازی اور صحت کے شعبے بھی شامل ہیں۔
آئندہ کے لائحۂ عمل کے طور پر، بات چیت میں بھارت میں مشترکہ منصوبوں کے لیے موزوں شراکت داروں کی تلاش، آزمائشی منصوبوں، لاگت کے تقابلی مطالعات اور بھارتی اداروں کے ساتھ مشترکہ مطالعات کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی۔
یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب بھارت اور اٹلی اپنی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھا رہے ہیں اور 2029 تک سالانہ دوطرفہ تجارت کو 20 ارب یورو تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔
****
(ش ح ۔رک)
U. No.7834