پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2026 7:39PM by PIB Delhi
مقامی دستکاری اور روایتی ہاتھ سے بنی مصنوعات کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کی عکاسی کرتے ہوئے، قومی راجدھانی میں بھارت منڈپم میں جاری 45ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے پویلین نے 16 نومبر 2026 تک 17.37 لاکھ روپے کی مجموعی فروخت ریکارڈ کی ہے۔

مجموعی فروخت میں 15 نومبر 2026 تک درج کی گئی تقریباًً 5.50 لاکھ روپے سے تین گنا سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو صارفین کے حوصلہ افزا ردعمل اور حصہ لینے والے کاریگروں اور کاروباریوں کے لیے بڑھتے ہوئے بازار کے مواقع کو اجاگر کرتا ہے۔

وزارت کا پویلین، جو ہال نمبر 5، گراؤنڈ فلور، آئی ٹی پی او میں واقع ہے، ملک بھر سے روایتی دستکاری، ثقافتی تنوع اور کاروباری صلاحیتوں کو یکجا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے کاریگروں کو صارفین سے براہ راست رابطہ قائم کرنے، مصنوعات کی نمائش کو بڑھانے اور ان کے اقتصادی امکانات کو مضبوط کرنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔
وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ 19 ریاستوں سے 130 سے زیادہ کاریگر وزارت کے تین اعلیٰ کارپوریشنوں، یعنی نیشنل درج فہرست ذاتوں فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل پچھڑے طبقات فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے ذریعے جاری تجارتی میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پویلین میں باریک بینی سے تیار کردہ دستکاریوں، روایتی ہینڈلومز، ہاتھ سے بنے زیورات، جوتے، ٹیکسٹائل، ہاتھ سے بنی اشیا اور دیگر مقامی مصنوعات کی ایک متنوع رینج کی نمائش کی گئی ہے، جو ملک کے مختلف خطوں کے بھرپور ثقافتی ورثے اور فن کارانہ روایات کی عکاسی کرتی ہے۔
اہلکار نے کہا کہ مجموعی فروخت میں نمایاں اضافہ روایتی مصنوعات کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا غماز ہے اور کاریگروں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے بازار پر مبنی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں قومی سطح کی نمائشوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مصنوعات کی براہ راست فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے علاوہ، تجارتی میلہ حصہ لینے والے کاریگروں کو صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو سمجھنے، ابھرتے ہوئے بازار کے رجحانات کو تلاش کرنے، نئے کاروباری روابط قائم کرنے اور طویل مدتی کاروباری ترقی کے مواقع کی نشان دہی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم روایتی پروڈیوسروں اور مرکزی دھارے کے بازاروں کے درمیان فرق کو پر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے کاریگروں کو اپنی مہارتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور مقامی علم کو پائیدار آمدنی پیدا کرنے کے مواقع میں تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عزت مآب وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصول کی رہ نمائی میں، وزارت درج فہرست ذاتوں، پچھڑے طبقات، صفائی متروں اور ڈی-نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹیز) سے تعلق رکھنے والے کاریگروں اور کاروباریوں کی زیادہ اقتصادی شرکت کو آسان بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔
اہلکار نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف 2026 میں وزارت کی شرکت کا ایک اہم پہلو TULIP (روایتی کاریگروں کی ترقی کا روزگار پروگرام) برانڈ کا فروغ ہے، جس کا مقصد کاریگروں کی بنائی ہوئی مصنوعات کے لیے ایک الگ بازار کی شناخت بنانا اور گھریلو اور بین الاقوامی صارفین کے درمیان ان کی پہچان کو مضبوط کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ TULIP پہل حال ہی میں عزت مآب مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات، ڈاکٹر ویریندر کمار نے قومی راجدھانی میں دلی ہاٹ میں شلپ سماگم میلے کے دوران شروع کی تھی۔
اہلکار نے کہا کہ یہ پہل روایتی دستکاری کو عصری بازار کی ضروریات سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے جب کہ کاریگروں کے درمیان جدت طرازی، انٹرپرینیورشپ اور اقتصادی خود انحصاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ TULIP کے فروغ اور نمایاں قومی سطح کی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے، وزارت ایک ایسا سازگار ایکو سسٹم بنانے کی سمت کام کر رہی ہے جہاں روایتی کاریگر اپنی بازار کی موجودگی کو بڑھا سکیں، اپنی کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط کر سکیں اور پائیدار روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اہلکار نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف 2026 میں وزارت کے تین اعلیٰ کارپوریشنوں کی شرکت بازار تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور پسماندہ اور محروم طبقات کے مستفیدین کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو مضبوط کرنے میں ان کے اہم کردار کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت کے پویلین کے زائرین کو بھارت کے متنوع فن کارانہ ورثے کو دریافت کرنے، کاریگروں سے براہ راست گفت و شنید کرنے اور مستند، مقامی اور ہاتھ سے بنی مصنوعات خرید کر ان کی اقتصادی تفویضِ اختیارات میں حصہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔
جاری 45واں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلہ 2026، جس کا افتتاح 13 نومبر 2026 کو ہوا تھا، تجارت، کاروبار، انٹرپرینیورشپ اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں اور صارفین کو یکجا کرتا ہے۔

آئی آئی ٹی ایف 2026 میں حوصلہ افزا فروخت کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی صارفین کی شمولیت کے ساتھ، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت بھارت کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے، پائیدار روزگار کو مضبوط بنانے، اقتصادی خود انحصاری کو فروغ دینے اور وِکست بھارت@2047 کے وژن سے آہنگ جامع سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کو تقویت دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7804