ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی ریشم بورڈ کی تحقیقی رابطہ کمیٹی کا 72واں اجلاس


ریشم کی پیداوار سے متعلق تحقیق اور اختراعات کو مضبوط بنانے پر توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 6:35PM by PIB Delhi

مرکزی ریشم بورڈ (سی ایس بی) کی تحقیقی رابطہ کمیٹی (آر سی سی) کا 72واں اجلاس 16 نومبر 2026 کو بنگلورو کے آئی سی اے آر۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر ریسرچ (آئی آئی ایچ آر) میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریشم کی پیداوار کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے تحقیقی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے، تکنیکی پیش رفت کو تیز کرنے اور اختراعات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس کی صدارت محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری اور زراعتی ریسرچ کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منگی لال جاٹ نے کی۔ مرکزی ریشم بورڈ کے رکن سکریٹری پی شیوکمار، آئی ایف ایس، اور حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر (سلک) پورنیش گرو رانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

 

کمیٹی نے مرکزی ریشم بورڈ کے تحقیقی و ترقیاتی اداروں اور بیج کی تنظیموں کی تحقیقی کامیابیوں، جاری پروگراموں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تحقیقی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے، ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے اور تحقیق کے نتائج و اختراعات کو ریشم کی پیداوار سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں آئی سی اے آر کے اداروں، دہلی یونیورسٹی، ٹیری اور دیگر اداروں کے ممتاز ڈائریکٹروں، سائنس دانوں، متعلقہ شعبوں کے ماہرین، سابق وائس چانسلروں اور مرکزی ریشم بورڈ کے سائنس دانوں نے شرکت کی۔ ان کی قیمتی آرا اور تجاویز نے اس شعبے کی تحقیقی ترجیحات اور مستقبل کی حکمت عملیوں سے متعلق تبادلہ خیال میں اہم کردار ادا کیا۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

 

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے، ریشم کے معیار کو بہتر بنانے اور ریشم کی پیداوار سے وابستہ افراد کے ذرائع معاش کو مستحکم کرنے کے لیے معیاری تحقیق، اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا انتہائی اہم ہے۔ اجلاس میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور ہندوستان کے ریشم کی پیداوار کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مربوط تحقیق اور اختراعات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

A group of men sitting at a tableDescription automatically generated

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

 *******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :7749   )


(ریلیز آئی ڈی: 2337171) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी