وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی کے چیئرمین نے بھارت کے 45ویں بین الاقوامی تجارتی میلے  2026 میں جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین کا افتتاح کیا


سی بی آئی سی کے پویلین میں جی ایس ٹی کے نئے دور کی اصلاحات، سامان لانے لے جانے کے تازہ ترین ضابطوں 2026 اور سی بی آئی سی کے ڈیجیٹل اقدامات کی نمائش؛ جی ایس ٹی، کسٹمز اور متعلقہ خدمات کے سلسلے میں زائرین کی فوری مدد کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 5:22PM by PIB Delhi

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین وویک چترویدی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارت کے 45ویں  بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین کا افتتاح کیا۔

اس افتتاحی تقریب میں سی بی آئی سی کے ارکان اور محکمے کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

آئی آئی ٹی ایف 2026 کے ایک حصے کے طور پر قائم کیے گئے اس پویلین کا موضوع ’وکاس اور وراثت‘ رکھا گیا ہے۔ یہ پویلین اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اور کسٹمز کے شعبوں میں سی بی آئی سی کی جانب سے کیے گئے انقلابی اقدامات کو پیش کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں زائرین ان اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ان سے براہ راست استفادہ بھی کر سکتے ہیں۔

اس میں مرکزی حکومت کے ٹیکس نظام کو آسان بنانے، کاروبار کرنے میں سہولت بڑھانے، بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے عزم کو نمایاں کیا گیا ہے۔ خاص طور پر جی ایس ٹی کے نئے دور کی اصلاحات اور سامان لانے لے جانے سے متعلق ضابطوں 2026 کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ میلے میں آنے والے لوگ ٹیکس اور کسٹمز کے طریقہ کار میں ہونے والی تازہ تبدیلیوں اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد کو سمجھ سکیں۔

اس پویلین میں لوگوں کو فوری مدد فراہم کرنے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ ان ہیلپ ڈیسک پر محکمہ کے افسران اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین تعینات ہیں، جو جی ایس ٹی، کسٹمز، اشیا اور خدمات ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این)، انوائس رجسٹریشن پورٹل (آئی آر پی)، آئی سی ای گیٹ اور مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

زائرین جی ایس ٹی رجسٹریشن، ریٹرن داخل کرنے، رقم کی واپسی، الیکٹرانک انوائسنگ، کسٹمز کے طریقہ کار، سامان لانے لے جانے سے متعلق ضابطوں، درآمد و برآمد میں سہولت اور شکایات کے ازالے کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کے ذریعے عوامی مدد کے لیے ایک ہی مقام پر تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور محکمہ و شہریوں کے درمیان براہ راست رابطے کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

عوامی شمولیت اور بیداری کے عمل کو مزید دلچسپ اور مؤثر بنانے کے لیے اس پویلین میں مختلف عمر کے زائرین کے لیے کئی جدید تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان میں ورچوئل ریئلٹی (وی آر) کھیل، پیٹ سے بولنے والے فنکاروں کے مظاہرے، پتلی تماشے، معلوماتی سوال و جواب کے دلچسپ مقابلے، جادو کے کھیل، آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) سیلفی زون اور نکڑ ناٹک شامل ہیں۔

ان سرگرمیوں کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ جی ایس ٹی، کسٹمز اور ٹیکس دہندگان کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق اہم پیغامات تفریحی اور آسان انداز میں لوگوں تک پہنچائے جا سکیں۔ خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کو ان سرگرمیوں میں شامل کرکے ٹیکس قوانین کی آسان تعمیل اور محکمہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس پویلین میں معلوماتی نمائشوں، تعلیمی مواد اور بیداری پیدا کرنے والے مواد کے ذریعے محکمہ کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس میں شفافیت، کارکردگی اور ضابطوں کی آسان تعمیل کو فروغ دینے میں ٹیکنالوجی کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے پورے دورانیے، یعنی 14 سے 27 نومبر تک لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔

یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے، ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے، ضابطوں کی آسان تعمیل اور بہتر و مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے سی بی آئی سی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

***

ش ح ۔ م د۔ م ص

uno-7740


(ریلیز آئی ڈی: 2337135) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी