وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی آر 20 نومبر 2026 کو گروگرام میں سابق فوجیوں کے لیے روزگار میلے کا انعقاد کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 5:15PM by PIB Delhi

گروگرام، ہریانہ – سابق فوجیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں شہری شعبے کی افرادی قوت میں دوبارہ شامل ہونے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت، ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر)، ایکس سروس مین ویلفیئر ڈپارٹمنٹ (وزارتِ دفاع) 20 نومبر 2026 کو 54 اے ایس پی، ایئر فورس اسٹیشن، شہید اتل اٹّاری مارگ کے قریب، گروگرام، ہریانہ میں سابق فوجیوں کے لیے روزگار میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔

اس روزگار میلے میں بھارتی  فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سابق فوجیوں کو ایک خصوصی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا، جہاں انہیں سلامتی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، انتظامیہ، رسد، صحت کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں کارپوریٹ سیکٹر اور صنعت کے معروف اداروں کے آجروں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ اقدام ایکس سروس مین ویلفیئر ڈپارٹمنٹ (وزارتِ دفاع) کے سابق فوجیوں کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ان کے نظم و ضبط، قیادت کی صلاحیتوں، تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ تجربے کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے، جو شہری شعبے کی افرادی قوت کی ضروریات کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ مالی سال 27-2026 کے دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) ملک بھر میں مختلف مقامات پر سابق فوجیوں کے لیے 18 روزگار میلوں کا انعقاد کر رہا ہے۔

ڈی جی آر کے روزگار میلے سابق فوجیوں کو اپنی مہارت، تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ممکنہ آجروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداروں کو نظم و ضبط کے پابند، ہنرمند اور تجربہ کار پیشہ ور افراد سے رابطہ قائم کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

آجر مفت رجسٹریشن کروا کر رجسٹرڈ سابق فوجیوں کے کوائف تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی بھرتی کی ضروریات کے مطابق موزوں امیدواروں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ وہ شارٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کے انٹرویو اور سلیکشن  کے عمل کی منصوبہ بندی بھی روزگار میلے کے دوران کر سکتے ہیں، جس سے آجروں اور روزگار کے خواہش مند سابق فوجیوں کے درمیان بامعنی رابطے کو فروغ ملتا ہے۔

آجر اور سابق فوجی خصوصی طور پر سابق فوجیوں کے لیے تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی روزگار کے پلیٹ فارم www\.esmhire.com پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا لنک ڈی جی آر کی ویب سائٹ www\.dgrindia.gov.in پر ’جاب فیئر‘ کے آپشن کے تحت بھی دستیاب ہے۔ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور سابق فوجیوں اور آجروں، دونوں کے لیے بالکل مفت ہے۔

تاریخ اور وقت: 20 نومبر 2026، صبح 7 بجے سے

مقام: 54 اے ایس پی، ایئر فورس اسٹیشن، شہید اتل اٹّاری مارگ کے قریب، گروگرام، ہریانہ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: -

● جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈی آر زیڈ (مغرب): drzwcdm@desw.gov.in |فون: 0172-2992652

● جوائنٹ ڈائریکٹر (ایس ای)، ڈی جی آر: seopadgr@desw.gov.in|فون: 011-20863432

● ڈائریکٹر (ایس ای)، ڈی جی آر: dirsedgr@desw.gov.in

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7734


(ریلیز آئی ڈی: 2337082) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी