پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 NOV 2026 3:35PM by PIB Delhi
نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ 45ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں وزارتِ بجلی کے پویلین میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بجلی کے شعبے میں کیے گئے اقدامات اور حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بجلی کے شعبے سے متعلق اقدامات کو آسان انداز میں سمجھانے اور تجارتی میلے میں آنے والے لوگوں کے لیے اسے دلچسپ بنانے کے مقصد سے ، اس پویلین میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں تعاملی ( انٹر ایکٹیو ) نمائشیں ، ایک عمیق تجرباتی ( ایمرسیو ) زون، کائنیٹک وال، اینامورفک تھری ڈی ڈسپلے، گھومنے والی ایل ای ڈی اسکرین، ورچوئل ریئلٹی (وی آر) ماڈلز، تھری ڈی پروجیکٹ ماڈلز اور ایک اسمارٹ ہوم شامل ہیں، جہاں توانائی کی بچت کرنے والے برقی آلات اور اسمارٹ توانائی کے حل پیش کیے گئے ہیں۔
اس پویلین کا افتتاح گزشتہ روز وزارتِ بجلی کے سکریٹری جناب پنکج اگروال نے کیا اور اس موقع پر پویلین سے متعلق ایک کتابچے کی بھی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر موجود دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر سائی بابا دربا ملا، ایڈیشنل ڈائریکٹر (وزارتِ بجلی)، محترمہ ریتو جین، اقتصادی مشیر، وزارتِ بجلی، جناب وامسی راما موہن برّا، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، پاور گرڈ، نیز پاور گرڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور پاور گرڈ، این ٹی پی سی، این ایچ پی سی، پی ایف سی، آر ای سی، ایس جے وی این، ٹی ایچ ڈی سی، ای ای ایس ایل اور بی ای ای کے سینئر افسران شامل تھے۔
یہ پویلین وزارتِ بجلی کے مختلف اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں وہ بھارت کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ایک پائیدار اور توانائی کے شعبے میں خود کفیل و محفوظ ملک کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی خدمات اور تعاون کو اجاگر کرسکتے ہیں۔
اس اسٹال میں پُڈیما ڈاکا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے حصول و استعمال (سی سی یو) اور گرین کیمیکل اختراع، کچرے سے گرین ہائیڈروجن کی تیاری (پلازما آکسی گیسی فکیشن) ، پُڈیما ڈاکا گرین ہائیڈرو جن ہب ماڈل، کاربن ڈائی آکسائیڈ بیٹری (کلوزڈ بریٹن سائیکل)، وینیڈیم ریڈوکس فلو بیٹری (وی آر ایف بی)، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم، جوہری توانائی سے متعلق بیداری مہم، پی جی امرت (بجلی کی ترسیل میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا استعمال)، 1100 کے وی اے سی ٹرانسمیشن، علاقائی ترقیاتی مرکز، پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس، این ایچ پی سی کے ابتدائی انتباہی نظام ’’ سرکشِت اُجّول بھویشیہ‘‘ (جس میں گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب یعنی جی ایل او ایف سے متعلق انتباہی نظام بھی شامل ہے)، اسمارٹ میٹر ایپ کے ذریعے صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولتیں، مثلاً وقت کے لحاظ سے بجلی کے نرخ، توانائی کی کارکردگی اور بجلی کے بل کی پیش گوئی، بل کی مقررہ حد سے تجاوز، بجلی کے لوڈ کی مقررہ حد سے تجاوز اور دیگر مقررہ حدود کی خلاف ورزی وغیرہ (اے ایم آئی ایس پی کے ذریعے)، اسمارٹ میٹر اور روایتی میٹر سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ، انڈیا انرجی اسٹیک، پی ایم سوریہ گھر یوجنا، پی ٹو پی قرض فراہمی، صارفین کا انرجی پاسپورٹ اور توانائی کی بچت سے متعلق اسمارٹ ہوم کو پیش کیا گیا ہے۔
45ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2026 کا حصہ ہونے کے ناطے اس پویلین کا دورہ 27 نومبر ، 2026 ء تک کیا جا سکتا ہے۔
اس پویلین میں ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جن میں نکڑ ناٹک اور بانسری و طبلے کی پیشکشیں شامل ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے ناظرین کو ایک دلچسپ تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کے بجلی کے شعبے سے متعلق اقدامات اور تکنیکی ترقی کے بارے میں بیداری بھی پیدا کی جائے گی۔ پویلین کے چند مقبول پرکشش مقامات میں اے آئی فوٹو بوتھ، سیلفی پوائنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اسٹال کا دورہ کرنے والے کم عمر ناظرین کے لیے ایک خصوصی کشش چھوٹا بھیم کے کرداروں سے ملاقات اور بات چیت کا موقع ہے۔
*******
( ش ح ۔ م م ۔ ع ا )
U. No. 7723