سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے مقامی سطح پر اہم معدنیات کی بازیافت کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے آر ڈی آئی فنڈ کے تحت نیوسیکر میٹلز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے


اہم معدنیات کی مقامی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی کو ٹی آر ایل-5 سے ٹی آر ایل-9 کی سطح تک ترقی دینا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 12:42PM by PIB Delhi

جیسے جیسے ہندوستان برقی نقل و حرکت، صاف توانائی، الیکٹرانکس اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں اپنی رسائی اور سرگرمیوں کو وسعت دے رہا ہے، اہم معدنیات کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اس بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ایک اہم قومی چیلنج بھی سامنے آ رہا ہے، یعنی الیکٹرانک کچرے اور استعمال کے بعد ناکارہ ہونے والی بیٹریوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ان اہم وسائل تک پائیدار طریقے سے رسائی کو یقینی بنانا۔

اس صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومتِ ہند کے محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن (آر ڈی آئی) فنڈ کے تحت حیدرآباد، تلنگانہ کی کمپنی میسرز نیو سیکر میٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت الیکٹرانک کچرے اور لیتھیم آئن بیٹریوں کے کچرے کی ری سائیکلنگ کے ذریعے اہم دھاتوں کے حصول سے متعلق ایک مقامی ٹیکنالوجی کی تیاری اور اسے تجارتی پیمانے پر متعارف کرانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

’’ای-کچرے اور لیتھیم آئن بیٹریوں کے کچرے کی ری سائیکلنگ کے ذریعے اہم دھاتوں کا حصول‘‘ کے عنوان سے اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 20 کروڑ روپے ہے، جس میں سے آر ڈی آئی فنڈ کے تحت 10 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ مالی امداد اختیاری طور پر اختیاری طور پر بدلنے والے قرض(او سی ڈی) کی صورت میں فراہم کی جائے گی، جسے طے شدہ شرائط کے مطابق بعد ازاں حصص میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

نیو سیکر میٹلز اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور پیٹنٹ شدہ ری سائیکلنگ کے عمل پر کام کر رہی ہے، جسے ای-کچرے اور لیتھیم آئن بیٹریوں کے کچرے، دونوں کی پراسیسنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد کچرے کی ان پیچیدہ اقسام سے قیمتی دھاتوں اور بیٹری میں استعمال ہونے والے مواد کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ اس طرح ایسے مواد کو، جنہیں بصورتِ دیگر ضائع کر دیا جاتا ہے، دوبارہ پیداواری سرگرمیوں میں استعمال کے قابل بنایا جا سکے گا۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل)-5 سے بڑھا کر ٹی آر ایل-9 تک پہنچانا ہے، تاکہ اسے تجارتی پیمانے پر استعمال کے قابل بنایا جا سکے۔ مجوزہ عمل کے ذریعے مختلف قیمتی مواد کی بازیافت ممکن ہو سکے گی، جس سے اہم معدنیات اور دھاتوں کے لیے ایک زیادہ مستحکم ملکی نظام کی ترقی میں مدد ملے گی۔

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا،’’صاف توانائی اور جدید ٹیکنالوجیز کی جانب ہندوستان کی پیش رفت کے لیے اہم معدنیات تک محفوظ اور پائیدار رسائی ضروری ہوگی۔ ای-کچرے اور استعمال کے بعد ناکارہ ہونے والی بیٹریوں سے ان وسائل کو دوبارہ حاصل کرنے کی مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینا اس وسیع تر کوشش کا ایک اہم حصہ ہے۔ آر ڈی آئی فنڈ کے ذریعے ٹی ڈی بی ایسی ٹیکنالوجیز کی معاونت کر رہا ہے، جو اختراع کو اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتی ہیں۔ اس سے کچرے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنے اور سرکلر معیشت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرنا ہے ۔

نیو سیکر میٹلز کے ایک مجاز نمائندے نے کہا، ’’آر ڈی آئی فنڈ کے تحت ٹی ڈی بی کی جانب سے ملنے والی معاونت ہماری ٹیکنالوجی کو تجارتی استعمال کے مرحلے تک پہنچانے میں مدد دے گی۔ ہماری توجہ ای-کچرے اور لیتھیم آئن بیٹریوں کے کچرے سے اہم اور قیمتی مواد کی بازیافت کے لیے ایک مؤثر اور پائیدار طریقۂ کار تیار کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ شراکت داری وسائل کی بازیافت کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی سرکلرمعیشت میں تعاون کرنے کی ہماری کوششوں کو تقویت فراہم کرے گی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261116124342_be63e7.jpg

*******

 ش ح۔ش ت۔ص ج

Urdu No-7712


(ریلیز آئی ڈی: 2336821) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी