زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 آئی سی اے آر کے ڈی جی ڈاکٹر ایم ایل جاٹ  نےآئی سی اے آر-آئی آئی ایچ آر ، بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس فار جینوم ایڈیٹنگ اینڈ فارمرز ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 NOV 2026 6:59PM by PIB Delhi

محکمۂ زرعی تحقیق و تعلیم(ڈی اے آر ای) کےسکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)کےڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے 15 نومبر 2026 کو بنگلورو میں واقع آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر-آئی آئی ایچ آر) کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے کسانوں کے جدید تربیتی مرکز (اے ٹی سی) اور باغبانی کی فصلوں میں جینوم ایڈیٹنگ کے سینٹرکا افتتاح کیا۔ اس مرکز میں حیاتیاتی تحفظ کی سطح دوم (بی ایس ایل-2) کی تجربہ گاہ بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/1_20261115205715_eb7294.jpg

کسانوں کے جدید تربیتی مرکز کے افتتاح کے بعد ڈاکٹر جاٹ نے ترقی پسند کسانوں، انکیوبیٹیز، صنعت کاروں، نرسری مالکان اور قدرتی کاشتکاری سے وابستہ ایسے افراد سے تبادلۂ خیال کیا، جنہوں نے آئی سی اے آر-آئی آئی ایچ آر کی تیار کردہ اقسام اور ٹیکنالوجیز کو اپنایا ہے۔ اس تبادلۂ خیال میں قدرتی کاشتکاری کے طریقوں، باغبانی کے شعبے میں اختراعات اور باغبانی کی فصلوں پر ال نینو اور سپر ال نینو کے اثرات کو کم کرنے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کسانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات برداشت کرنے کے قابل کاشتکاری کے طریقوں، مثلاً زمین کو ڈھانپنے، چھڑکاؤ کے ذریعے آبپاشی، کھیتوں کی سرحدوں پر فصلیں اگانے، کم مدت میں تیار ہونے والی پھولوں اور سبزیوں کی فصلوں کے ساتھ مخلوط کاشت اور سبز کھاد کے استعمال کے اپنے تجربات بیان کیے۔ ان اقدامات سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے، زرعی پیداوار کے معیار کو بہتر بنانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/2_20261115205731_48a2b8.jpg

کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاٹ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں، انجینئروں اور زراعت کے فارغ التحصیل طلبہ کو سائنسی اختراعات اپنا کر زراعت اور باغبانی کے شعبوں میں سرگرم حصہ لینے اور سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجیز کو روایتی علم و تجربے کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت کے شعبے میں تحقیق اور ترقی سے متعلق تمام اقدامات میں کسانوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومتِ ہند کے پروگراموں، بالخصوص ’کھیت بچاؤ ابھیان‘ (کے بی اے) کے ذریعے اختراعی ٹیکنالوجیز کو مقبول بنانے میں آئی سی اے آر کے اداروں، کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) اور زرعی ٹیکنالوجی کے اطلاق سے متعلق تحقیقی اداروں (اے ٹی اے آر آئیز) کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کی کامیاب اختراعات اور تجربات کو دستاویزی شکل دے کر وسیع پیمانے پر عام کیا جائے گا، تاکہ ملک بھر کی کاشتکار برادری ان سے فائدہ اٹھا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/3_20261115205749_52ac8e.jpg

 

بعد ازاں، ڈاکٹر جاٹ نے باغبانی کی فصلوں میں جینوم ایڈیٹنگ کے سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا، جہاں حیاتیاتی تحفظ کی سطح دوم (بی ایس ایل-2) کی جدید تجربہ گاہ بھی قائم ہے۔ یہ مرکز باغبانی کی فصلوں میں جدید حیاتیاتی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور جینوم ایڈیٹنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس دانوں کو جینوم ایڈیٹنگ کی تحقیق کے لیے جینوم کے وسائل کے معاملے میں خود کفالت حاصل کرکے مستقبل کی ضروریات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے ترجیحات کے تعین، تحقیق کو زیادہ مؤثر انداز میں مخصوص اہداف پر مرکوز کرنے، اعداد و شمار کا مضبوط نظام وضع کرنے اور ایسے مواقع کی نشان دہی کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا، جہاں ہندوستانی زرعی تحقیق عالمی معیار تک پہنچنے کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی اختراعات پیش کر سکتی ہے۔

پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کے دوران انہوں نے نوجوان سائنسی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور افرادی قوت کی علمی و فنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روایتی طریقوں سے آگے بڑھیں، نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور 2047 تک ہندوستان کو 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے کے وژن میں زراعت کو ایک اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، جس میں زراعت کا ہدف 6 ٹریلین امریکی ڈالر کا تعاون دینا ہے۔ انہوں نے خرد حیاتیاتی ٹیکنالوجیز، حیاتیاتی کھاد تیار کرنے والے نئے کاروباری اداروں اور صحت و غذائیت کے شعبوں میں اختراعات کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/4_20261115205808_92a09a.jpg

اس دورے کے دوران پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے ساتھ تبادلۂ خیال، تحقیقی تجربہ گاہوں کا دورہ اور ادارے کی تحقیقی سہولتوں کا عملی مشاہدہ بھی کیا گیا۔ اس دورے سے ادارے کی تحقیق، اختراع، کسانوں تک رسائی اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم ہوا۔ اس موقع پر آئی سی اے آر-آئی آئی ایچ آر نے پائیدار، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات برداشت کرنے کے قابل اور ٹیکنالوجی پر مبنی باغبانی کی ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/5_20261115205825_c940a7.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر وی بی پٹیل ، اے ڈی جی پھلوں اور مصالحوں ، ڈائریکٹر آئی آئی ایچ آر ڈاکٹر تسر کانتی بہرا ، بنگلورو میں آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرز اور سربراہان ، انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان ، پوسٹ گریجویٹ طلباء ، ریسرچ اسکالرز ، اختراعی کسان اور زرعی کاروباری افراد موجود تھے ۔

*********

 ش ح۔ش ت۔ص ج

Urdu No-7705


(ریلیز آئی ڈی: 2336765) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी