سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت نے 45ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے 2026 میں دستکاروں کی مصنوعات کی نمائش کی


19 ریاستوں سے 130 سے زیادہ دستکاروں نے آئی آئی ٹی ایف 2026 میں شرکت کی؛ دستکاری، ہینڈلوم اور روایتی مصنوعات کی نمائش کی

روایتی دستکاروں کے لیے قومی اور بین الاقوامی بازار تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے ٹولپ برانڈ کو فروغ دیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 8:37PM by PIB Delhi

مرکزی سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت، قومی راجدھانی میں بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے 45ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں شرکت کر رہی ہے۔

وزارت کا پویلین، جو ہال نمبر 5، گراؤنڈ فلور، آئی ٹی پی او میں واقع ہے، وزارت کے اعلیٰ کارپوریشنوں سے وابستہ دستکاروں اور مستفیدین کی بھرپور دستکاری، روایتی مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں کی نمائش کرتا ہے۔

یہ شرکت جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقات کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھارت سرکار کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

عزت مآب وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصول کی رہ نمائی میں، وزارت درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات، صفائی متروں اور غیر مطلع شدہ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹیز) سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور کاروباریوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، فروغ اور براہ راست مارکیٹنگ کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس سال کے ایڈیشن میں 19 ریاستوں سے 130 سے زیادہ دستکار وزارت کے تین اعلیٰ کارپوریشنوں یعنی نیشنل شیڈولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شریک دستکار دستکاری، ہینڈلوم مصنوعات، ہاتھ سے بنی اشیا اور دیگر روایتی مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کر رہے ہیں، جو بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے اور مقامی دستکاری کی عکاسی کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ پہل دستکاروں کو صارفین سے جڑنے، بازار کے نئے مواقع تلاش کرنے، اپنی مصنوعات کو وسیع تر سامعین کے سامنے پیش کرنے اور براہ راست فروخت کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

اہلکار نے زور دے کر کہا کہ باوقار قومی سطح کی نمائشوں اور تجارتی میلوں میں شرکت کی سہولت فراہم کر کے، وزارت بازار کے روابط کو مضبوط بنانے، انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنے اور مستفیدین کو زیادہ اقتصادی خود انحصاری کی طرف بڑھنے کے قابل بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ وزارت کی شرکت کی ایک بڑی خاص بات ٹولپ (روایتی دستکاروں کی ترقی اور روزگار کا پروگرام) برانڈ کا فروغ ہے۔

اہلکار نے کہا کہ عزت مآب مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات، ڈاکٹر ویریندر کمار نے حال ہی میں قومی راجدھانی میں دلّی ہاٹ میں شِلپ سماگم میلے کے دوران ٹولپ پہل کا اِفتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹولپ کا مقصد روایتی دستکاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ ٹولپ پہل کا مقصد قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر دستکاروں کی بنائی ہوئی مصنوعات کی مرئیت اور بازار تک رسائی کو مضبوط بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ابھرتی ہوئی بازار کی مانگ کے ساتھ روایتی دستکاری کو جوڑ کر پائیدار روزگار کے مواقع قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے، جب کہ بھارت کی بھرپور فن کارانہ اور ثقافتی روایات کو محفوظ اور فروغ دیتی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ اس برانڈ کے ذریعے، وزارت دستکاروں کو زیادہ پہچان، بہتر بازار تک رسائی اور اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف 2026 میں وزارت کی شرکت جامع بازار کی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے، جہاں روایتی مہارتیں اور مقامی علم عصری مارکیٹنگ کے مواقع سے منسلک ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزارت کی شرکت پسماندہ طبقوں کے دستکاروں اور مستفیدین کی مصنوعات اور کاروباری صلاحیت کو مرکزی دھارے کے بازار میں لا کر اس تقریب میں ایک سماجی تفویضِ اختیارات کا پہلو شامل کرتی ہے۔

اہلکار نے ریمارک کیا کہ ایسے پلیٹ فارم متنوع سماجی اور جغرافیائی پس منظر سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے، اپنی بازار کی موجودگی کو مضبوط بنانے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں فعال شراکت دار بننے کے قابل بناتے ہیں۔

اہلکار نے آخر میں کہا کہ اپنی مسلسل کوششوں کے ذریعے، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت سماجی اور اقتصادی شمولیت کو آگے بڑھانے، روایتی دستکاری کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانے اور یہ یقینی بنانے کے لیے عہدبستہ ہے کہ ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچیں۔

بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح 13 نومبر بروز جمعہ کو کیا گیا تھا، جو تجارت، کاروبار، صنعت اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک نمایاں قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7659


(ریلیز آئی ڈی: 2336415) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी