جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن 2.0 پر پہلی علاقائی کانفرنس تروچیراپلی میں اختتام پذیر، پائیدار پینے کے پانی کی خدمات اور کمیونٹی کی ملکیت پر زور


سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور اے ایس اینڈ ایم ڈی این جے جے ایم سمیت، اعلیٰ حکام کی قیادت میں پانچ ٹیموں نے پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کیا اور پانچ گاؤں میں منعقدہ جل ارپن دیوس کی تقریبات میں شرکت کی

وزارت جل شکتی کے محکمہ پینے کا پانی و صفائی ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سیکرٹری جناب اشوک کے کے مینا نے آج تروچیراپلی میں منعقدہ جل جیون مشن 2.0 پر علاقائی کانفرنس کے دوسرے دن کے حصے کے طور پر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 3:41PM by PIB Delhi

تمل ناڈو کے گاؤں پالامنیری میں دیہی پینے کے پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کا دورہ کیا اور جل ارپن دیوس کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دورے کا آغاز دریائے کاویری پر واقع تاریخی گرینڈ اینیکٹ (کلانائی) سے ہوا، جس کے بعد وڈوگاکوڈی میں  ریور بیڈ  کلیکٹر کنوؤں اور ہیڈ ورکس کا فیلڈ دورہ  کیا گیا۔ پالامنیری گاؤں میں، سیکرٹری نے گرام پنچایت کو پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی باضابطہ حوالگی کی تقریب 'جل ارپن دیوس' منانے میں مقامی کمیونٹی کا ساتھ دیا، شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور  وی ڈبلیو ایس سی کے اراکین سے بات چیت کی، جنہوں نے بتایا کہ گھریلو نل کنکشن  نے ان کی روزمرہ زندگی کو کس طرح بہتر بنایا ہے۔ 'سجلام شکتی گروپ' کی خواتین نے فیلڈ ٹیسٹ کٹس کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے معیار کی جانچ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ 'جل ارپن' کو محض بنیادی ڈھانچے کی ایک رسمی حوالگی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ یہ ریاستی حکومت، نافذ کرنے والے محکمے اور گرام پنچایت کے درمیان ایک پائیدار شراکت داری کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جل جیون مشن 2.0 کا مقصد محض گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے سے آگے بڑھ کر باقاعدہ، قابلِ اعتماد اور محفوظ پینے کے پانی کی خدمات کو یقینی بنانا ہے، جس کا طویل المدتی ہدف گھریلو نلوں سے براہِ راست ہفتے کے ساتوں دن، چوبیسوں گھنٹے  پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی  کہ 'جل ارپن' میں شرکت کرنے والے حکام کو گاؤں کے نلوں سے براہِ راست پانی پینا چاہیے تاکہ پانی کے معیار پر کمیونٹی کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

سیکرٹری نے اس بات پر مزید زور دیا کہ پینے کے پانی کی خدمات کو مؤثر طریقے سےسنبھالنے  کے لیے گرام پنچایتوں کو مسلسل تکنیکی مدد، رہنمائی اور صلاحیت سازی  میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے منتخب پنچایت نمائندوں کی ٹریننگ  اور ٹریننگ  مواد کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے، زیرِ زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے اور آبی ذرائع کو پائیدار بنانے کے دیگر اقدامات کی منصوبہ بندی کے لیے ڈیسیژن سپورٹ سسٹم ( ڈی ایس ایس) کا استعمال کریں۔ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر حکومت تمل ناڈو کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے شریک ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔

نیشنل جل جیون مشن ( این جے جے ایم) کے ایڈیشنل سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹر جناب کمل کشور سون نے جل جیون مشن  2.0 کی اصلاحات کو زمینی سطح پر مؤثر نفاذ میں ڈھالنے اور متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 'جل ارپن دیوس' کے موقع پر گاؤں کے اپنے دورے کے دوران، انہوں نے ذاتی طور پر ایک گھریلو نل سے براہِ راست پانی پیا، جس سے فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے معیار اور حفاظت پر کمیونٹی کا اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ انہوں نے حکام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دیہی پینے کے پانی کی خدمات پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے فیلڈ  دوروں کے دوران اسی طرح کے طریقے اپنائیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ 'جل ارپن' کو محض بنیادی ڈھانچے کی حوالگی کے بجائے پائیدار آبی خدمات کی فراہمی کے لیے مشترکہ ذمہ داری کی جانب ایک قدم کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے گاؤں کے پانی کی سپلائی  کے نظام کو چلانے میں گرام پنچایتوں کا اعتماد بڑھانے کے لیے نافذ کرنے والے محکموں کی جانب سے مسلسل تکنیکی مدد، بالخصوص بڑی مرمت اور بنیادی ڈھانچے کی خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

محکمہ پینے کا پانی و صفائی  کے جوائنٹ سیکرٹری جناب ڈی سنتھل پانڈین نے دو روزہ کانفرنس کے مباحثوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے ستمبر 2026 میں منعقدہ محکمہ جاتی  سربراہی اجلاس کے بعد کئے جانے والے منظم فالو اپ  پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ مخصوص عملی نکات، ذمہ دار  اسٹیک ہولڈرز  اور ٹائم لائنز  کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جس کے بعد مالی اعانت، ہنر مندی، قبائلی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور آبی ذرائع کی پائیداری میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے پنچایتی راج، ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری ، قبائلی امور اور دیہی ترقی کی وزارتوں کے ساتھ بین الوزارتی مشاورت کی گئی۔ جل جیون مشن 2.0 کے تحت اصلاحات کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے ادارہ جاتی جوابدہی، گرام پنچایتوں کو بنیادی ڈھانچے کی باضابطہ حوالگی،  او اینڈ ایم پالیسیوں کے مؤثر نفاذ،  وی ڈبلیو ایس سی کی صلاحیت سازی ، مخصوص ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل یونٹس، پانی کے معیار کی نگرانی، 'سجلام بھارت' کے ذریعے ڈیجیٹل نقشہ سازی اور ڈیسیژن سپورٹ سسٹم  کا استعمال کرتے ہوئے آبی ذرائع کی پائیداری کی منصوبہ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ فروری 2027 میں مجوزہ قومی سطح کے جائزے سے قبل اپنی طے شدہ اصلاحاتی مدت  پر عمل آوری کریں ، جس کے ساختیاتی  جائزہ عمل کے حصے کے طور پر پانچ علاقائی کانفرنسوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

نیشنل جل جیون مشن کے ڈائریکٹر جناب ہری نارائنن ایم نے اظہارِ تشکر   پیش کرتے ہوئے، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے  سیکرٹری  ، ایڈیشنل سیکرٹری و مشن ڈائریکٹر اور جوائنٹ سیکرٹری، این جے جے ایم کی قیادت اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  عمدہ  انتظامات پر حکومت تمل ناڈو، ٹی ڈبلیو اے ڈی  بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کی ستائش کی  اور کانفرنس کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے میں تعاون کرنے پر شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی وزارتوں، تکنیکی اداروں، ایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس اور این جے جے ایم ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ  دورے اور جل ارپن دیوس کی تقریبات

اس سے قبل دن میں، اعلیٰ حکام—بشمول سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس، ایڈیشنل سیکرٹری و مشن ڈائریکٹر این جے جے ایم، جوائنٹ سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس، ڈائریکٹر این جے جے ایم اور ڈائریکٹر ایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس —کی قیادت میں پانچ ٹیموں نے، جن میں شرکت کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے بھی شامل تھے، وڈوگاکوڈی، تروچینامپونڈی، تھنڈوکارائی، نوچیام اور کیلا انبل ہیڈ ورکس میں دیہی پینے کے پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کا  دورہ  کیا۔ اس کے بعد ان ٹیموں نے بالترتیب پانچ  گاؤں —پالامنیری، امبیڈکر نگر، تھیرن ما نگر، ایام پالائم اور پوتھو اتھامنور—میں منعقدہ 'جل ارپن دیوس' کی تقریبات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کمیونٹی کی شمولیت اور گرام پنچایتوں کو پانی کی  سپلائی  کے بنیادی ڈھانچے کی باضابطہ حوالگی کا مشاہدہ کیا۔

 ان دوروں سے آبی ذخائر سے لے کر نل تک پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے—بشمول  ریور بیڈ کلیکٹر   کنوؤں، پمپنگ اور تقسیم کے انتظامات  اور کمیونٹی کی زیرِ قیادت آپریشن اور دیکھ بھال—کے بارے میں عملی بصیرت حاصل ہوئی۔ 'جل ارپن دیوس' کی تقریبات میں گرام پنچایتوں، وی ڈبلیو ایس سی  کے اراکین، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، اسکول کے بچوں اور مقامی کمیونٹیز نے پرجوش شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں ثقافتی  مظاہرے  ، رنگولی اور پینٹنگ کے مقابلے، فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے ذریعے پانی کے معیار کی جانچ کے عملی مظاہرے، کمیونٹی   عہد نامے  اور اسکیم   دستاویزات اور تکمیل شدہ نقشوں  کی گرام پنچایتوں کو باضابطہ حوالگی شامل تھی۔

اس کے بعد ہونے والے  ڈی بریفنگ  اجلاس  کے دوران تمام  پانچوں ٹیموں کے نمائندوں نے اپنے مشاہدات پیش کیے، جن میں اختراعی تکنیکی طریقوں، پانی کے معیار کی نگرانی میں خواتین کی شرکت، کمیونٹی کی ملکیت اور پائیدار او اینڈ ایم  مالی اعانت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ستمبر 2026 میں عزت مآب وزیر اعظم کی باوقار موجودگی میں منعقدہ محکمہ جاتی  سربراہی اجلاس کے فالو اپ  کے حصے کے طور پر، اس پہلی علاقائی کانفرنس نے سات شرکت کرنے والی  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تجربات کے تبادلے، جل جیون مشن 2.0 اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور باہمی ہم آہنگی و اجتماعی عمل کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے یکجا کیا۔ پہلے روز، جل شکتی کے مرکزی وزیر عزت مآب  جناب سی آر پاٹل نے پائیدار دیہی پینے کے پانی کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کو تیز کرنے اور کلیدی ساختیاتی  اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزارتوں، تکنیکی اداروں اور شرکت کرنے والی  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مابین ہونے والے مباحثوں میں ادارہ جاتی استحکام، بین المحکمہ جاتی ہم آہنگی، پائیدار او اینڈ ایم   مالی اعانت، آبی ذرائع کی پائیداری، صلاحیت سای  اور گرام پنچایت کی زیرِ قیادت آبی نظم و نسق پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دوسرے روز فیلڈ  دوروں اور 'جل ارپن دیوس' کی تقریبات کے ذریعے ان مباحثوں کی تکمیل ہوئی، جس سے دیہی پینے کے پانی کے نظام کی کمیونٹی ملکیت اور پائیدار بندوبست  کے بارے میں عملی بصیرت حاصل ہوئی۔  پالیسی مباحثوں اور فیلڈ سطح کے تجربات کو یکجا کرنے والے اس کانفرنس کے نتائج سے بین الریاستی تعاون کو تقویت ملنے، جل جیون مشن 2.0 اصلاحات کے نفاذ میں تیزی آنے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے آگے بڑھ کر پائیدار، کمیونٹی کے زیرِ انتظام اور قابلِ اعتماد دیہی پینے کے پانی کی خدمات کی جانب منتقلی میں آسانی ہونے کی توقع ہے۔

*****

(ش ح- ن  ا)

U.N:7639


(ریلیز آئی ڈی: 2336286) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil